تازہ تر ین

نیوزی لینڈ میں اچھا کھیلنا مشکل ضرور لیکن ناممکن نہیں ہے: مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے ہم نے مشکل وقت میں کھیل کے لیے قربانی دی ہے، امید ہے کہ کھیل کے لیے سب ایسے ہی قربانیاں دیں گے۔

‏ نیوزی لینڈ کے شہر کوئنز ٹاؤن سے آن لائن پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا ‏کہ کووڈ 19 کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں قوانین سخت ہیں، ہم ان قوانین کا احترام کرتے ہیں اور ہم نے احترام کیا بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا بدقسمتی سے آئسولیشن کے دوران ٹیسٹ مثبت آئے اور ہم ٹریننگ نہ کر سکے اور جو کووڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا گیا وہ دانستہ طور پر غلطیاں نہیں کی گئی تھیں، ابھی سب سیٹ ہو رہے تھے کہ اس دوران خلاف ورزیاں ہوئیں اور اس کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی وضاحت کی اور اس کے کوئی خلاف ورزی بھی نہیں ہوئی۔

‏مصباح الحق نے کہا کہ مشکلات ضرور پیش آئیں لیکن اب وہ وقت گزر چکا ہے اور ہمارا فوکس کرکٹ پر ہے اور جو کمی رہ گئی ہے اس کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تین ہفتے کا کام ایک ہفتے میں کرنا مشکل ضرور ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا نا ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں، خراب کارکردگی کی معذرت پیش نہیں کی جا سکتی لیکن یہ سب کے سامنے ہے کہ ہمیں تیاری کا وقت کم ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت سب نے گزار لیا ہے، اب 14 روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اب ہم آزادانہ گھوم پھر سکتے ہیں۔

‏ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں ایک ٹف ٹیم ضرور ہے لیکن ہمیں بھی خود پر اعتماد ہے، ہم یہاں اگر اب ہیں تو اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور اس کے لیے سب تیاری کر رہے ہیں اور سیریز کے منتظر ہیں۔

‏مصباح الحق نے کہا کہ ٹور کو جاری رکھنے کے حوالے سے سوچ بچار ضرور ہوئی تھی، اس حوالے سے بورڈ حکام سے بھی بات ہوئی لیکن ہم نے سوچا کہ اب وقت تو گزر چکا ہے، اب اگر آئے ہیں تو کرکٹ کھیلنی چاہیے اور جیتنے کے لیے کھیلنی چاہیے، ہم اچھی کرکٹ کھیل کر ہی لوٹیں گے۔

ان کا کہنا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے مشکل وقت میں قربانیاں دی ہیں، ہم نے فینز کے لیے کھیل کو جاری رکھنے کی قربانی دی ہے، ہمیں امید ہے کہ سب ایسی قربانیاں دیں گے تاکہ کھیل جاری رہے اور مشکل اوقات میں فینز گھر بیٹھ کر کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں۔

مصباح الحق سمجھتے ہیں کہ بائیو سیکور ببل اور آئسولیشن جیسی صورتحال میں کھیلنا کوئی آسان نہیں ہے لیکن مجھے امید ہے کہ بورڈ کھلاڑیوں کے لیے ذہنی طور پر آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

قومی ٹیم کے‏ ہیڈ کوچ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاس لوکی فرگوسن کی شکل میں ایک تیز رفتاری سے بولنگ کرنے والا بولر ہے تو ہمارے پاس بھی تین چار بولرز ہیں جو بڑی تیز رفتاری کے ساتھ بولنگ کر سکتے ہیں، اگرچہ ان میں تجربہ اتنا نہیں ہے لیکن مہارت اور تیز رفتاری میں کم نہیں ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے بیٹسمین چیلنج ہوں گے تو نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو بھی ہمارے بولرز مشکل میں ڈالیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain