تازہ تر ین

مولانا فضل الرحمان سمیت 20 سیاستدانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 20 سیاستدانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے اور اس حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن پر بھی حملے کا خدشہ ہے اور ان کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

وزیر داخلہ  نے کہا کہ ملک میں سی پیک کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ سی پیک کے خلاف کسی تھریٹ کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اپوزیشن لوگوں کو امتحان میں نہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملکی اداروں کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی، یہ یقین سے کہہ رہا ہوں۔ وزیراعظم ایسی قانون سازی کریں گے کہ آئندہ  کوئی بھی دھاندلی کا نہیں سوچے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ پارلیمنٹ کے علاوہ مسائل کا اور کوئی حل نہیں۔ مولانا فضل الرحمان اس اسمبلی کو ناجائز کہہ رہے ہیں جن میں وہ صدارتی امیدوار تھے۔ مولانا فضل الرحمان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والے نہیں بچ سکیں گے۔ اچھا موقع ہوگا اپوزیشن اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سوچ مثبت ہے،ن لیگ کو مولانا فضل الرحمان نے آگے لگایا ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے ایسا کھیل نہ کھیلیں ،ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھا تو یہ جنگ آخری ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain