حرا مانی کا ڈاکٹرز، پیرا میڈکس سمیت پولیس ورینجرزکوسلام

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ حرا مانی نے کورونا وائرس سے بچاوکی کوشش کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس سمیت پولیس ورینجرزکوسیلیوٹ کیا ہے۔ڈارمہ اسٹارحرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرایک پوسٹ شیئرکی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ تہہ دل سے سلام کرتی ہیں تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، پولیس و رینجرزاور عوام کو بھی جواس مشکل وقت میں ہمارے لیے ایک پاوں پر کھڑے ہیں۔اس سے قبل بھی اداکارہ نے کورونا وائرس سے بچاو سے متعلق اپنے شوہرکے ساتھ ایک تصویرشیئر کی تھی جس میں وہ مداحوں کی جانب سے خود ہی تنقید کا نشانہ بن گئی تھیں کیونکہ شیئر کرائی گئی تصویر میں حرا اور مانی دونوں ہی بہت قریب تھے جب کہ وہ اپنی پوسٹ کے ذریعے سب کوگھرپررہنے اورقرنطینہ ہونے کی تلقین کررہی تھیں۔

کورونا عالمی وبا، حفاظتی تدابیر اپنا کر خاندان محفوظ بنائیں ، حمیرا ارشد

لاہور(ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ حمیراارشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک ایسی وباءبن چکی ہے، جس نے چائنہ اورایران نہیں بلکہ دنیا کے قریباً200 ممالک کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ایسے میں احتیاط ہی سب سے اہم ہے کیونکہ یہ مرض ایک دوسرے کے قریب آنے سے منتقل ہوتا ہے اس لیے حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر کو اپنا کراپنی اوراپنے پیاروں کی زندگی کومحفوظ بنائیں۔
حمیراارشد نے کہا کہ رواں ماہ پاکستان اوردنیا کے بیشترممالک میں 23 مارچ کے حوالے سے میوزک پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا تھا اوراس میں پرفارم کرنے کیلیے مجھ سمیت بہت سے فنکارامریکا، یورپ، مڈل ایسٹ، آسٹریلیا، کینیڈا اوردیگرممالک میں جایا کرتے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تقریبات منسوخ ہوچکی ہیں، یہی نہیں فلموں کی ریلیز، فیشن شو سمیت دیگرتقریبات کو ملتوی کرنے میں ہی سب کا بھلا تھا۔ جس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کورونا وائرس کس قدر خطرناک ہے۔دنیا بھرمیں لاک ڈاون اورکرفیو لگایا گیا ہے جس کا مقصد لوگوںکوگھروںتک محدود رکھنا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کچھ زیادہ ہی دکھائی دے رہی ہے، ہرطرح پکنک کا ساسماں ہے۔ ناجانے کب ہمارے لوگ اس کوسنجیدگی سے لیں گے۔میں سمجھتی ہوں کہ روزمرہ کی ضروریات کوپورا کرنا اشد ضروری ہے لیکن احتیاط سب سے ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پید اہونے والی صورتحال سے پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی شدید متاثر ہوئی ہے لیکن اس پرافسردہ ہونے کے بجائے ہمیں ایک دوسرے کی سپورٹ کرنی چاہیے۔ ارد گرد بسنے والے ایسے افراد کی مدد کرنی چاہیے جو واقعی ہی اس سے متاثر ہورہے ہیں کیونکہ ایک طرف توکورونا وائرس کا خطر ہ اوردوسری جانب مالی مشکلات بھی شدید متاثر کررہی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں اچھے پاکستانی اوربہترین مسلمان ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

اماراتی ریاست راس الخیمہ میں 25 ہزار کارکنان کی کورونا وائرس کی سکریننگ ہو گی

راس الخیمہ(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے جہاں ایک طرف سٹیریلائزیشن مہم جاری ہے، تو دوسری جانب اماراتی ریاستوں میں مقامی اور تارکین وطن کی میڈیکل سکریننگ بھی کی جا رہی ہے۔ اماراتی ریاست راس الخیمہ میں گزشتہ تین روز کے دوران مختلف کمپنیوں کے 15سو کارکنان کی سکریننگ کی گئی ہے، جبکہ آئندہ چند روز میں 25 ہزار کارکنان کی سکریننگ کی جائے گی۔راس الخیمہ میں وزارت صحت، وزارت انسانی و اماریتائزیشن اور راس الخیمہ اکنامک زون کے باہمی تعاون سے لوگوں کی سکریننگ کی مہم تین روز پہلے شروع کی گئی ہے۔اس سلسلے میں این ایم سی رائل میڈیکل سنٹر کی جانب سے ریاست کے مختلف علاقوں میں درجنوں طبی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں، جن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہے۔میڈیکل سنٹر کے مینجر تھامس جوزف نے بتایا کہ اس طبی مہم کے دوران تقریباً 25 ہزار کارکنان کی سکریننگ کی جائے گی۔وزارت صحت کے تشکیل کردہ شیڈول کے مطابق ہر طبی ٹیم الگ الگ کمپنیوں کے دفاتر اور کام کی جگہوں پر وزٹ کر رہی ہیں۔ میڈیکل سنٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ایم میتھیو کا کہنا تھا کہ ان کے طبی ادارے کی جانب سے کارپوریٹ کمپنیوں کے ملازمین کے لیے کورونا کے حوالے سے آگہی پروگرامز بھی شروع کیے گئے ہیں۔ طبی ٹیموں کی جانب سے کارکنان کی سکریننگ کے دوران جسم کا درجہ حرارت، تنفس کی رفتار، نبض، بلڈ پریشر اور بعض دفعہ بلڈ آکسیجن کی مقدار بھی چیک کی جا رہی ہے۔تاکہ کارکنان کی صحت کی ٹھیک طرح سے جانچ ہو سکے۔ واضح رہے کہ د±بئی ہیلتھ اتھارٹی کی طبی ٹیموں نے نائف کے علاقے میں گھر گھر جا کر لوگوں کی سکریننگ شروع کر دی ہے۔گزشتہ روز استر ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے پر مشتمل ٹیموں نے د±بئی پولیس کے تعاون سے نائف روڈ کے آس پاس کے علاقوں میں گھر گھر جا کر لوگوں میں کورونا وائرس کی سکریننگ کی۔استر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جوبی لال وواوچن نے بتایا کہ ہماری طبی ٹیموں کی جانب سے آج صبح نائف روڈ کے ارد گرد کے علاقے میں واقع پانچ اپارٹمنٹ کمپلیکسز میں مقیم 400 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ استر ہسپتال کی جانب سے 400 ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے پر مشتمل پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جس میں8 ہیلتھ پروفیشنلز بھی شامل ہیں۔

سعودی شہر جدہ کو مکمل طور سیل کر دیا گیا۔ تمام داخلی اور خارجی راستے بند

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی شہر جدہ کو مکمل طور سیل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب میں مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اسی تناظر میں آج جدہ کو مکمل طور سیل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کےلیے کیا گیا ہے۔شہر میں رہائشیوں کے شہر سے باہر جانے اور باہر سے کسی کو بھی شہر کے اندر آنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے
وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاض،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد اب جدہ کمشنری میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے کر دیا جائے گا،جدہ میں کرفیو شاہی فرمان کے مطابق طے شدہ وقت تک جاری رہے گا۔جدہ کمشنری کے رہائشیوں کا کمشنری سے باہر جانے اور باہر سے کسی کے آنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔دوپہر 3 بجے سے کرفیو کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہو گا جنہیں شاہی فرمان میں استشنیٰ دیا گیا ہے۔اس سے قبل سعودی عرب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظررکھتے ہوئے شاہ یحکومت کی جانب سے تمام ریجنوں میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا تھا،۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے نئے اقدامات کی منظوری دی۔حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے مطابق کسی ایک ریجن کے شخص کو کسی بھی دوسری ریجن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ریاض ، مکہ اور مدینہ میں شہروں کے حوالے سے کرفیو لگا دیا گیا ہے جس کےمطابق کوئی بھی شخص نہ ان تین شہروں میں داخل ہو سکتا ہےاور نہ ہی ان شہروں سے باہر جا سکتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی بہتری او ر کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ہی کیا گیا ہے۔تینوں شہروں کے بعد اب جدہ کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے پروازیں بھی معطل کر دی ہیں، سعودی عرب نے پندرہ مارچ کو تااطلاع ثانی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی خبررساں ادارے نے بتایا کہ شاہی ہدایات کے مطابق چار اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ایک فیصلے کے تحت سعودی عرب کے لیے تمام بین الاقوامی پروازایں تا اطلاع ثانی معطل رہیں گی۔ داخلی پروازوں کی معطلی بھی تااطلاع ثانی رہے گی۔ ہنگامی حالات میں پروازیں اس پابندی سے مستثنی ہوں گی۔علاوہ ازیں بسیں،ٹیکسیاں،ٹرینیں بھی تا اطلاع ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر ملک میں ٹرینوں، بسوں اور ٹیکسیوں سمیت ڈومیسٹک پروازوں کو اکیس مارچ سے 14 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سعودی مملکت میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود کورونا کے متاثرین کی گنتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

طالبان کا افغان حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات سے انکار

کابل(ویب ڈیسک) طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی 21 رکنی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے انٹرا افغان مذاکرات سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صدر اشرف غنی کی جانب سے ’بین الافغان مذاکرات‘ کے لیے تشکیل دی گئی 29 رکنی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم میں تمام قبائل کی نمائندگی نہیں ہے اس لیے اس ٹیم کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔افغان ترجمان نے مزید کہا کہ مذاکراتی ٹیم میں افغانستان کے تمام قبائل اور گروہ کی نمائندگی ہونا ضروری ہے اس کے بغیر کوئی بھی مذاکرات مثبت ثابت نہیں ہوں گے اور ایسے فیصلے نہیں ہو پائیں گے جو سب کے لیے قابل قبول بھی ہوں۔قبل ازیں صدر اشرف غنی نے 21 رکنی ٹیم کا علان کیا تھا جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کی مجاز ہو گی۔ امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو ہونے والے امن معاہدے کے تحت کابل حکومت اور طالبان کے درمیان اندورنی معاملات انٹرا افغان مذاکرات میں طے پانا تھے۔واضح رہے کہ افغان سیاست دانوں کی غیر سنجیدگی، اقتدار کی کشمکش، سیاسی بحران اور طالبان قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کی وجہ سے رواں مارچ کے آغاز تک شروع ہونے والے انٹرا افغان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔

کورونا وائرس میں مبتلا کینیڈی وزیراعظم کی اہلیہ صحت یاب

اوٹاوا(ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل طور پر صحت یاب ہوگئی ہیں۔ کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر پریس بریفنگ کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے قوم کو اپنی اہلیہ صوفی ٹروڈو کی صحت یابی کی خوشخبری سنائی ہے۔وزیراعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ معالجین نے مجھے صحت یاب قرار دے دیا ہے، 15 روز کے علاج اور مکمل احیتاط کے بعد کورونا وائرس کا کیا گیا ٹیسٹ جو منفی آیا ہے جس کے بعد مجھے سماجی سرگرمیوں کی اجازت دیدی گئی ہے۔ کینیڈی وزیراعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میں لندن کے دورے کے بعد 13 مارچ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خود کو بچوں سمیت قرنطینہ کرلیا تھا اور اہلیہ صوفی ٹروڈو کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے بچوں میں 14 روز قرنطینہ کے دوران کورنا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جس کے بعد اب یہ خاندان ایک بار پھر ایک ساتھ رہنا شروع کردے گا۔

اسپین کی شہزادی کورونا وائرس سے ہلاک

پیرس(ویب ڈیسک) کورونا وائرس میں مبتلا اسپین کی 86 سالہ ’سرخ شہزادی‘ کے نام سے مشہور شہزادی ماریہ ٹیریسا مہلک وائرس سے جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسپین کی بوربون پرما کی شہزادی اور بادشاہ فلیپ چہارم کی کزن ماریہ ٹیریسا کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئیں وہ پیرس میں زیر علاج تھیں۔ 86 سالہ شہزادی فرانس میں کئی تعلیمی اداروں میں سوشیالوجی پڑھاتی رہی ہیں۔ ماریہ ٹریسا کو ان کے سماجی کاموں کے باعث ’سرخ شہزادی‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔شہزادہ سکسٹو اینریک ڈی بوربون دی ڈیوک آف ارنجیوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بہن کے کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادی کی آخری رسومات میڈرڈ میں ادا کی جائیں گی جس میں شاہی خاندان کے اہم ارکان شرکت کریں گے۔کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس مہلک وائرس نے کئی ممالک کی اہم شخصیات کو اپنا شکار بنایا ہے، برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کا خوف ؛ بھارت میں آرمی ہیڈ کوارٹر بھی بند

جودھ پور(ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے آرمی ہیڈ کوارٹر کو بند کر دیا گیا ہے اور صرف بے حد ضروری اسٹاف کو ہی آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں واقع جودھ پور آرمی ہیڈکوارٹر کو بھی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 21 دن کے لاک ڈاون کے اعلان کے بعد بند کردیا گیا ہے اور صرف ضروری عملے کو آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 دن کے لاک ڈاون کے فیصلے پر عملے کرتے ہوئے ریاستوں میں آرمی ہیڈ کوارٹرز، چھاونیوں اور دیگر دفاتر میں صرف ضروری اسٹاف کو انے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیر تربیت اہلکاروں، غیر ضروری عملے اور زائد نفری کو گھر بھیج دیا گیا۔بھارتی ریاست راجھستان میں ایران سے 277 افراد لائے گئے ہیں جن میں 273 زائرین ہیں۔ ان افراد کے ہمراہ عملے کو بھی جودھ پور میں قرنطینہ کیا گیا۔ ایران سے واپسی اور قرنطینہ تک تمام انتظام اسی آرمی کور نے کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ملک بھر میں 21 دن کے لیے لاک ڈاون ہے جب کہ اس قبل ’جنتا کرفیو‘ نافذ کیا گیا تھا جس کے دوران شہریوں کو خود ساختہ کرفیو اپنانا تھا تاہم اس مہم میں ناکامی کے بعد 21 دن کا لاک ڈاون کرنا پڑا ہے۔

”حالات مزید خراب ہوں گے!“ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا عوامی خط

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹوئٹر کے ذریعے عوام کے نام اپنے خط میں خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے حالات مزید خراب ہوں گے، جس کے بعد بہتری آئے گی۔واضح رہے کہ برطانیہ میں ناول کورونا وائرس (کووِڈ 19) سے مصدقہ طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 17,089 پر پہنچ چکی ہے جبکہ ہفتے کے روز مزید 260 اموات کے ساتھ وہاں کووِڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 1,019 ہوگئی ہے۔کووِڈ 19 کے برطانوی متاثرین میں شہزادہ چارلس کے علاوہ برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن بھی شامل ہیں جو آج کل تخلیے (سیلف آئسولیشن) میں ہیں۔ناول کورونا وائرس کی حالیہ عالمی وبا کے تناظر میں ناقص کارکردگی اور سست رفتار کارروائی کی بناءپر برطانوی حکومت کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے جس کا جواب بورس جانسن نے اپنے اس خط کے ذریعے دینے کی کوشش کی ہے۔، یہی خط برطانیہ میں تین کروڑ گھروں کو بھی بھیجا جائے گا جس پر اندازاً 58 لاکھ پاونڈ (ایک ارب 20 کروڑ پاکستانی روپے) لاگت آئے گی۔ٹوئٹر پر اپنے خط میں برطانوی وزیراعظم نے عوام سے کہا ہے کہ سائنسی اور طبّی مشوروں میں جو کچھ انہیں بتایا جائے گا، ان کی حکومت اس پر عمل کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچائے گی۔دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاوروکنے کےلیے پچھلے ہفتے سے عوامی اجتماعات اور دو سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہے جبکہ بنیادی ضرورت سے ہٹ کر دوسری تمام اشیاءفروخت کرنے والی دکانیں بھی بند کروا دی گئی ہیں۔اپنے خط میں بورس جانسن نے لکھا کہ ان کی حکومت درست انداز میں تیاریاں کررہی ہے اور ہم (برطانوی عوام) قوانین پر جتنا زیادہ عمل کریں گے، اتنی ہی کم جانیں ضائع ہوں گی اور زندگی بھی اتنی ہی جلد معمول پر واپس آجائے۔طبّی ماہرین پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ آئندہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس کے متاثرین اور اموات، دونوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، جس کے بعد پابندیوں اور سماجی فاصلوں جیسے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوں گے۔

امریکا کورونا وبا کا نیا مرکز،متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 16ہزار ہوگئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 30 ہزار سے تجاوز کرگئیں اورمتاثرین کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ تک جا پہنچی ہے جب کہ 1 لاکھ 37 ہزار 319 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ہرگزرتے دن کےساتھ کورونا کی ہلاکت خیزی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب امریکا وباءکا نیا مرکز بن کر سامنے آرہا ہے۔امریکا میں متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ1 لاکھ 16 ہزار 505 اور ایک ہی دن میں چار سو افرادکی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 19 سو سے زیادہ ہوچکی ہے۔ نیو یارک سنسان پڑا ہے اور ملک کی اکثر ریاستوں میں لاک ڈاون کے باعث کاروبار زندگی معطل ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہیں۔اٹلی میں کوروناسےمرنےوالوں کی تعداد 10 ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور اسپین میں کورونا سے ہلاکتیں 6 ہزار تک جا پہنچی ہیں۔ ایران میں ڈھائی ہزار افراد وائرس کا شکارہوچکےہیں۔ جب کہ فرانس میں23 سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔لندن میں ہو کا عالم ہے،طبی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ کوئی گھروں سےنہیں نکل رہا۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 17 ہزار اور ہلاکتیں ایک ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔دوسری جانب چین میں کورونا وائرس کےابتدائی مرکز ووہان شہر کو جزوی طور پر کھول دیاگیا ہے۔ شہرمیں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم شہر سےباہر جانے پرپابندی برقرارہے۔