تازہ تر ین

اماراتی ریاست راس الخیمہ میں 25 ہزار کارکنان کی کورونا وائرس کی سکریننگ ہو گی

راس الخیمہ(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے جہاں ایک طرف سٹیریلائزیشن مہم جاری ہے، تو دوسری جانب اماراتی ریاستوں میں مقامی اور تارکین وطن کی میڈیکل سکریننگ بھی کی جا رہی ہے۔ اماراتی ریاست راس الخیمہ میں گزشتہ تین روز کے دوران مختلف کمپنیوں کے 15سو کارکنان کی سکریننگ کی گئی ہے، جبکہ آئندہ چند روز میں 25 ہزار کارکنان کی سکریننگ کی جائے گی۔راس الخیمہ میں وزارت صحت، وزارت انسانی و اماریتائزیشن اور راس الخیمہ اکنامک زون کے باہمی تعاون سے لوگوں کی سکریننگ کی مہم تین روز پہلے شروع کی گئی ہے۔اس سلسلے میں این ایم سی رائل میڈیکل سنٹر کی جانب سے ریاست کے مختلف علاقوں میں درجنوں طبی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں، جن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہے۔میڈیکل سنٹر کے مینجر تھامس جوزف نے بتایا کہ اس طبی مہم کے دوران تقریباً 25 ہزار کارکنان کی سکریننگ کی جائے گی۔وزارت صحت کے تشکیل کردہ شیڈول کے مطابق ہر طبی ٹیم الگ الگ کمپنیوں کے دفاتر اور کام کی جگہوں پر وزٹ کر رہی ہیں۔ میڈیکل سنٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ایم میتھیو کا کہنا تھا کہ ان کے طبی ادارے کی جانب سے کارپوریٹ کمپنیوں کے ملازمین کے لیے کورونا کے حوالے سے آگہی پروگرامز بھی شروع کیے گئے ہیں۔ طبی ٹیموں کی جانب سے کارکنان کی سکریننگ کے دوران جسم کا درجہ حرارت، تنفس کی رفتار، نبض، بلڈ پریشر اور بعض دفعہ بلڈ آکسیجن کی مقدار بھی چیک کی جا رہی ہے۔تاکہ کارکنان کی صحت کی ٹھیک طرح سے جانچ ہو سکے۔ واضح رہے کہ د±بئی ہیلتھ اتھارٹی کی طبی ٹیموں نے نائف کے علاقے میں گھر گھر جا کر لوگوں کی سکریننگ شروع کر دی ہے۔گزشتہ روز استر ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے پر مشتمل ٹیموں نے د±بئی پولیس کے تعاون سے نائف روڈ کے آس پاس کے علاقوں میں گھر گھر جا کر لوگوں میں کورونا وائرس کی سکریننگ کی۔استر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جوبی لال وواوچن نے بتایا کہ ہماری طبی ٹیموں کی جانب سے آج صبح نائف روڈ کے ارد گرد کے علاقے میں واقع پانچ اپارٹمنٹ کمپلیکسز میں مقیم 400 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ استر ہسپتال کی جانب سے 400 ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے پر مشتمل پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جس میں8 ہیلتھ پروفیشنلز بھی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain