کورونا وائرس سب سے زیادہ تیزی سے امریکا میں پھیل رہا ہے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سب سے تیزی سے کورونا وائرس امریکا میں پھیل رہا ہے جہاں متاثرین کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ چین اور اٹلی سے بھی زیادہ ہے۔ امریکا میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 85 ہزار 500 سے زائد ہوگئی ہے یعنی اب تک کورونا وائرس نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ امریکا میں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔امریکا میں کورونا وائرس کے متاثرین سب سے زیادہ ہونے کے باوجود بہترین طبی نظام اور سہولیات ہونے کے باعث یہاں اموات کی تعداد نہایت کم ہے۔ تاحال امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 ہے۔اس سے قبل کورونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد چین میں 81 ہزار 215 تھی جب کہ اٹلی میں اس مہلک وائرس نے 80 ہزار 589 افراد کو متاثر کیا تھا جہاں بالترتیب 3 ہزار 291 اور 8 ہزار 215 اموات ہوئی تھیں۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے اوعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا کے 200 ممالک متاثر ہوئے ہیں جہاں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار اور 915 ہوگئی ہے جب کہ 21 ہزار 31 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس نے چین اور امریکا کو متحد کردیا

واشنگٹن/ بیجنگ(ویب ڈیسک) ایک دوسرے کیساتھ معاشی جنگ میں مصروف رہنے والے سخت حریف ممالک چین اور امریکا نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ’متحد‘ ہونے پر اتفاق کرلیا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکا کو کورونا وائرس سے متعلق اپنی معلومات اور تجربہ فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک نازک موڑ سے گزر رہے ہیں تاہم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال ایک ’موقع‘ ہے جو دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے پہلی بار مہلک وائرس کو ا±س کے اصلی نام یعنی ’کورونا وائرس‘ سے پکارا ورنہ اب تک وہ اسے ’چائنا وائرس‘ کہہ کر پکارتے آئے ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے۔ امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے چینی صدر کیساتھ سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔ چین اس خطرناک وبا سے نمٹنے لیے کافی معلومات اور استعداد رکھتا ہے اور دونوں ممالک اس اہم معاملے پر مل کر کام کرتے رہیں گے۔ صدر ٹرمپ نے چینی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ کورونا وائرس کو ہمیشہ چائنا وائرس کہہ کر پکارتے رہے ہیں جس پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور الزام تراشیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا لاک ڈاﺅن مزید سخت کرنے کا حکم

کراچی(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاو¿ن کو مزید سخت ترین کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت موجودہ صورت حال پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا پیچوہو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے بریگیڈیئر سمیع شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاو¿ن کی صورت حال پر جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی ٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کو مزید موثر کرنا ہے۔ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں۔ ہم نے خوشی سے نہیں بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود گھر میں جمعتہ المبارک کی نماز مسجد سے پیش امام کی آنے والی آواز سے ادا کی۔ یہ فیصلہ عوام کے صحت کے پیش نظر علماءکی مشاورت سے کیا۔ عوام کو لاک ڈاو¿ن اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیئے۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کا تعاون عوام کی صحت کا ضامن ہے، سندھ میں اب تک 440 کرونا کیس تصدیق ہوئی ہے۔ ان 440 کیسز میں 151 سکھر فیز ون، 114 سکھر فیز ٹو اور 7 لاڑکانہ میں رکھے گئے زائرین شامل ہیں۔  وزیر اعلی سندھ نے اپنے بیان میں عوام کو مخاطب کرکے دوبارہ کہا کہ میں عوام کو ایک مرتبہ ان کے اپنے بچوں، خاندان اور صوبے اور ملک کے عوام کی صحت کی خاطر لاک ڈاﺅن پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

بجلی صارفین کیلئے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع

لاہور (ویب ڈیسک) بجلی صارفین کیلئے مارچ کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں بھی توسیع کردی گئی ہے،مارچ کے بل اب 7 اپریل تک وصول کیے جائیں گے۔ کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے حکومت نے بجلی صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مارچ کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 7 اپریل تک بڑھا دی ہے۔

پولیس نے جن لوگوں کو پکڑا ہے، فوری چھوڑ دے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولیس نے جن لوگوں کو پکڑا ہے، فوری چھوڑ دے، ذرا سوچیں جو لوگ ٹرکوں میں ترپال کے نیچے لیٹ کرجا رہے ہیں، وہ کتنی مشکل میں ہیں، لاک ڈاو¿ن آسان نہیں ہے، ان کو فکر ہے وہ بچوں کا پیٹ کیسے پالیں گے؟ انہوں نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آج مغرب کیلئے کورونا بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ امریکا نے 2000 ارب ڈالر ریلیف پیکج دے رہا ہے، جبکہ ہمارے پاس تو کل ٹیکس کلیکشن 45 ارب ڈالر ہے۔ پہلے کبھی اسی چیز پاکستان میں ہوئی ہی نہیں، یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے، آج سے دو ہفتے پہلے ہم نے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کی اور لاک ڈاو¿ن شروع کردیا، مجھے جو خدشہ تھا وہ یہ تھا کہ ہم لاک ڈاو¿ن کا کہہ رہے ہیں تو ہمیں سوچ سمجھ کر چلنا چاہیے تھا ، مجھے خوف تھا کہ ہمارے غریب لوگ ، کچی بستیاں ، رکشہ اور ٹیکسی چلانے والوں کو کیا ہوگا؟ ان کیلئے بڑا مشکل ہوجائے گا۔ آج تمام صو بوں نے فیصلہ کیا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو اوپن چھوڑ دیا ہے، ایک صوبے سے دوسرے صوبے کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، اسی طرح فیصلہ کیا کہ کھانے پینے کی چیزیں بنانے والی صنعتیں ان کو ریلیف دیاجائے، ایک طرف چاہتے ہیں کہ وائرس نہ پھیلے دوسرا یہ چاہتے کہ لوگوں کو کھانے پینے کی چیزیں میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چین کے ساتھ مل کراحتیاط کی اور چین سے ایک کیس نہیں ہے، سارے کیسز تفتان سے آئے، اسی طرح اللہ کا شکر ہے ہمارے ملک کورونا ایسے نہیں پھیلی جیسے دوسرے ممالک میں پھیل گیا۔ اٹلی میں ہمارے ساتھ ہی کورونا شروع ہوا، لیکن ہمارے ہاں اللہ کا شکر ہے کہ صرف9مریض انتقال کرگئے ہیں، لیکن اس کی کوئی گارنٹی نہیں کہ ایک دم تیزی سے پھیل جائے، اور دوہفتوں بعد کیا صورتحال ہوگی؟اس لیے ہم بھرپور تیاری کررہے ہیں۔چین نے بتایا کہ ہم نے جب لاک ڈاو¿ن کیا تو ہم نے لوگوں کے گھروں تک کھانا پہنچایا اور لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا۔ لیکن ہمارے لیے بڑی مشکل ہوگی، میں پہلا قدم اٹھا رہا ہوں کہ اور اعلان کرتا ہوں کہ ہم نوجوانوں کی ایک رضاکار ٹیم بنا رہے ہیں،سیٹزن پورٹل کیلئے یوتھ کی ممبرشپ کریں گے، 31 مارچ سے کورونا ریلیف ٹائیگرزفورس بنائیں گے، 31مارچ کورجسٹریشن کریں گے۔ان کو ملک بھر میں پھیلائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ بنائیں گے، جس میں مخیرحضرات فنڈ دیں گے۔ فنڈ میں جو بھی پیسا آئے گا، اس کو احساس پروگرام کے تحت خرچ کریں گے۔ لوگ خود جاکر پیسے خرچ کریں گے، ہم ان کو بتائیں گے کہ پیسا خرچ کرنے کی ضرورت کہاں ہے؟تیسری چیز ہے کہ دنیا کی معیشت گررہی ہے، برآمدات گر رہی ہیں، ہمیں بھی ڈر ہے کہ برآمدات گرنے سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر نیچے جائیں گے۔ اورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ ہمارے اسٹیٹ بینک میں پیسے جمع کروائیں تاکہ روپے سے بوجھ ختم ہوسکے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال پر کہا کہ اطلاعات ہیں ان حالات میں پولیس نے کچھ لوگوں کو پکڑا ہوا، پولیس ان کو چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ سوچیں جو لوگ ٹرکوں میں ترپال کے نیچے لیٹ کرجارہے ہیں، وہ مشکل میں ہیں، لوگوں فکر ہے کہ وہ بیوی بچوں کا پیٹ کیسے پالیں گے؟ لاک ڈاو¿ن لوگوں کیلئے آسان نہیں ہے۔ میں پولیس حکام کو کہتا ہوں کہ جن لوگوں کو بھی پکڑا ہوا ہے ان سب کو چھوڑ دیا جائے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو ایک ہی وقت میں واپس نہیں لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وسائل اور سہولیات کی کمی کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے اور اس سے کورونا مزید پھیل سکتا ہے اس لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ پاکستانیوں کو 4 تاریخ سے چھوٹے چھوٹے گروپس میں وطن واپس لانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے تاکہ سکریننگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب ہمیں یہ معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 75 فیصد کیسز باہر سے آگے ہیں اور 15 فیصد کیسز ایسے ہیں جو پاکستان میں پھیلے، ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں پھنسے ہمارے طلباءاور ان کے والدین کا بہت دباﺅ ہے لیکن شکر ہے کہ ہم نے یہ دباﺅ نہیں لیا۔ پہلے یہ منصوبہ بنایا تھا کہ انہیں پاکستان لا کر حاجی کیمپ میں ٹھہرایا جائے لیکن اگر ایسا کرتے تو وہ دوسرا تفتان بن جانا تھا۔ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کا دباﺅ اب بھی موجود ہے اور ہم انہیں 4 تاریخ سے آنے دینا چاہتے ہیں لیکن صرف اتنے ہی لوگوں کو آنے دیں گے جن کی سکریننگ کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف وزیراعظم فنڈ قائم کردیا، انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات اور اورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ اس فنڈ میں پیساجمع کروائیں، لوگ خود جاکر بھی پیسے خرچ کرسکیں گے،حکومت ان کوبتائے گی کہ ضرورت کہاں ہے؟ انہوں نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آج مغرب کیلئے کورونا بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ امریکا نے 2000ارب ڈالر ریلیف پیکج دے رہا ہے، جبکہ ہمارے پاس تو کل ٹیکس کلیکشن 45ارب ڈالر ہے۔پہلے کبھی اسی چیز پاکستان میں ہوئی ہی نہیں، یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے، آج سے دو ہفتے پہلے ہم نے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کی اور لاک ڈاو¿ن شروع کردیا، مجھے جو خدشہ تھا وہ یہ تھا کہ ہم لاک ڈاو¿ن کا کہہ رہے ہیں تو ہمیں سوچ سمجھ کر چلنا چاہیے تھا ، مجھے خوف تھا کہ ہمارے غریب لوگ ، کچی بستیاں ، رکشہ اور ٹیکسی چلانے والوں کو کیا ہوگا؟ ان کیلئے بڑا مشکل ہوجائے گا۔

جی 20 ممالک عالمی معیشت بچانے کےلیے 5,000 ارب ڈالر دیں گے، اعلامیہ

ریاض(ویب ڈیسک) گزشتہ روز دنیا کے امیر ترین ممالک پر مشتمل گروپ ”جی 20“ کے ویڈیو اجلاس میں عالمی معیشت بچانے کےلیے 5,000 ارب ڈالر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی سربراہی میں 90 منٹ جاری رہنے والے اس اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ ”کووِڈ 19“ کی عالمی وبا سے نبرد آزما ہونے کےلیے وہ سب کچھ کیا جائے جو ممکن ہے۔اجلاس کے بعد جی 20 کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم طبّی ساز و سامان اور دواو¿ں کی بروقت اور بلاتعطل دستیابی کے علاوہ عالمی معیشت کو حالیہ بحران سے نکالنے میں استعمال کی جائے گی۔مشترکہ اعلان میں عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کےلیے اپنا موجودہ امدادی فنڈ 50 ارب ڈالر سے بڑھا کر دگنا کردیں۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، 2008 میں شروع ہونے والے عالمی معاشی بحران کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب دنیا کے امیر ممالک نے اس حد تک اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے۔ جی 20 ممالک کی جانب سے 5,000 ارب ڈالر کا یہ اعلان ابھی صرف ایک بیان ہے کیونکہ اس رقم کو خرچ کرنے کا طریقہ کار اور ٹائم فریم وغیرہ طے نہیں کیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 32 ارب کا ریلیف پیکج منظور

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 32 ارب پر محیط ریلیف پیکج کا اعلان کردیا جس میں عام ا?دمی سمیت کاروباری طبقے کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی 43 فیصد آبادی اس پیکج سے مستفید ہو گی۔ 19 لاکھ آبادی کو احساس پروگرام کے تحت 5000 روپے ماہانہ ملیں گے۔ یہ پیکج ابتدائی طور پر تین مہینوں کے لئے ہے مگر حالات کو دیکھتے ہوئے توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے گیارہ ارب 60 کروڑ روپے مہیا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاروباری طبقے کے لیے ٹیکسوں میں پانچ ارب روپے کی چھوٹ دی ہے۔ محکمہ صحت کے لئے 8 ارب روپے کی امداد پیکج جبکہ محکمہ ریلیف کے لئے 6 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کا ریلیف پیکج مجموعی طور پر 32 ارب روپے پر محیط ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سالانہ ترقیاتی پروگرام سے بھی کٹوتی کرکے لوگوں کی مدد کریں گے۔ اجلاس میں مردان کے لاک ڈاو¿ن یونین کونسل منگا کے عوام کے لیے فوڈ پیکج کی منظوری دی گئی۔ محمد خان نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ عوام کی ہر ضرورت کا خیال رکھیں گے۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے 22 ہزار ہلاکتیں، 5 لاکھ سے زائد متاثر

لاہور(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 22ہزار 993 اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 5لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔جوہن ہاپکنزیونیورسٹی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1 لاکھ 20 ہزار 983 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وائرس نےاٹلی کے بعد اسپین میں بھی تباہی مچادی جہاں24 گھنٹوں کے دوران مزید 6سو 55 مریض چل بسے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔ اٹلی میں مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار 165 ہوچکی ہے اور 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43 جبکہ بیلجئیم میں مزید 42 افراد وائرس کاشکاربن گئے۔فرانس میں 231 ہلاکتوں کے بعداموات 13 سو31 اکتیس ہو گئی ہے جب کہ پیرس سمیت مختلف شہروں میں سڑکوں اورعوامی مقامات کو جراثیم سےپاک کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ روس میں کوروناکےباعث غیرضروری دکانوں،پارکس اور عوامی مقامات کو31 مارچ تک بند کردیاگیا۔یورپ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔امریکا میں بھی کورنا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 75ہزار 233 ہوکر اسپین سے بھی تجاوز کرگئی ہے جب کہ 24 گھنٹوں میں 265 ہلاکتوں کے بعد 1000 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہونےوالانیویارک سنسان پڑا ہے،سان فرانسسکو شہر میں ہوکا عالم ہے،امریکی سینیٹ نےمعیشت کوسہارادینے کیلئے 2کھرب ڈالرکا امدادی پیکج منظورکر لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے 30 لاکھ سے زائد امریکی بے روزگاری انشورنس پروگرام کے لیے رجوع کرچکے ہیں۔اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 712 ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات 8165 ہوچکی ہیں اور متاثرین 80ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ایران میں کوروانا وائر سے 22 سو 34افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور متاثرین کی تعداد 29ہزار406 پوچکی ہے۔بھارتی حکومت نے غریب شہریوں کے لیے 23 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دےدی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 719 اور ہلاکتیں 16 ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف وزیراعظم فنڈ قائم کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف وزیراعظم فنڈ قائم کردیا، انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات اور اورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ اس فنڈ میں پیساجمع کروائیں، لوگ خود جاکر بھی پیسے خرچ کرسکیں گے،حکومت ان کوبتائے گی کہ ضرورت کہاں ہے؟ انہوں نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آج مغرب کیلئے کورونا بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ امریکا نے 2000ارب ڈالر ریلیف پیکج دے رہا ہے، جبکہ ہمارے پاس تو کل ٹیکس کلیکشن 45ارب ڈالر ہے۔پہلے کبھی اسی چیز پاکستان میں ہوئی ہی نہیں، یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے، آج سے دو ہفتے پہلے ہم نے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کی اور لاک ڈاو¿ن شروع کردیا، مجھے جو خدشہ تھا وہ یہ تھا کہ ہم لاک ڈاو¿ن کا کہہ رہے ہیں تو ہمیں سوچ سمجھ کر چلنا چاہیے تھا ، مجھے خوف تھا کہ ہمارے غریب لوگ ، کچی بستیاں ، رکشہ اور ٹیکسی چلانے والوں کو کیا ہوگا؟ ان کیلئے بڑا مشکل ہوجائے گا۔ آج تمام صو بوں نے فیصلہ کیا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو اوپن چھوڑ دیا ہے، ایک صوبے سے دوسرے صوبے کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، اسی طرح فیصلہ کیا کہ کھانے پینے کی چیزیں بنانے والی صنعتیں ان کو ریلیف دیاجائے، ایک طرف چاہتے ہیں کہ وائرس نہ پھیلے دوسرا یہ چاہتے کہ لوگوں کو کھانے پینے کی چیزیں میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چین کے ساتھ مل کراحتیاط کی اور چین سے ایک کیس نہیں ہے، سارے کیسز تفتان سے آئے، اسی طرح اللہ کا شکر ہے ہمارے ملک کورونا ایسے نہیں پھیلی جیسے دوسرے ممالک میں پھیل گیا۔ اٹلی میں ہمارے ساتھ ہی کورونا شروع ہوا، لیکن ہمارے ہاں اللہ کا شکر ہے کہ صرف9مریض انتقال کرگئے ہیں، لیکن اس کی کوئی گارنٹی نہیں کہ ایک دم تیزی سے پھیل جائے، اور دوہفتوں بعد کیا صورتحال ہوگی؟اس لیے ہم بھرپور تیاری کررہے ہیں۔چین نے بتایا کہ ہم نے جب لاک ڈاو¿ن کیا تو ہم نے لوگوں کے گھروں تک کھانا پہنچایا اور لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا۔ لیکن ہمارے لیے بڑی مشکل ہوگی، میں پہلا قدم اٹھا رہا ہوں کہ اور اعلان کرتا ہوں کہ ہم نوجوانوں کی ایک رضاکار ٹیم بنا رہے ہیں،سیٹزن پورٹل کیلئے یوتھ کی ممبرشپ کریں گے، 31 مارچ سے کوروناریلیف ٹائیگرزفورس بنائیں گے، 31مارچ کورجسٹریشن کریں گے۔ان کو ملک بھر میں پھیلائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ بنائیں گے، جس میں مخیرحضرات فنڈ دیں گے۔ فنڈمیں جو بھی پیسا آئے گا، اس کو احساس پروگرام کے تحت خرچ کریں گے۔لوگ خود جاکر پیسے خرچ کریں گے، ہم ان کو بتائیں گے کہ پیسا خرچ کرنے کی ضرورت کہاں ہے؟تیسری چیز ہے کہ دنیا کی معیشت گررہی ہے، برآمدات گر رہی ہیں، ہمیں بھی ڈر ہے کہ برآمدات گرنے سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر نیچے جائیں گے۔ اورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ ہمارے اسٹیٹ بینک میں پیسے جمع کروائیں تاکہ روپے سے بوجھ ختم ہوسکے۔

وفاقی حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبوں کے تعاون سے اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے اور عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہم یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام تک اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کل سے گڈز ٹرانسپورٹ کھول دی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی صورت اشیائے خوردونوش کی قلت نہیں ہونی چاہیے۔صوبوں کے تعاون سے اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں عوام پر گیس کی مد میںکسی قسم کا اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم نے آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت گیس کی قیمتیں بڑھانے کے عمل کو مو¿خر، گیس کی قیمتوں میں استحکام کیلئے سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیز گراس کٹنگ، کفایت شعاری مہم اور گیس چوری کے حوالہ سے بروقت اور مو¿ثر اقدمات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں، دونوں سوئی گیس کمپنیاں معاشی ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کیلئے فوری طور پر عوامی سہولت مراکز قائم کریں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق ویڈیو پیغام کے ذریعے اجلاس بارے تفصیلات سے متعلق میڈیا کو آگاہ کر رہی تھیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں عام صارفین کی مشکلات، مسائل اور ان کے تدارک کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی کو ہدایات دی ہیں کہ صارفین پر گیس کی قیمتوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے اس کیلئے قیمتیں بڑھنے کا آئی ایم ایف معاہدے کے تحت گیس کی قیمتیں بڑھانے کا عمل مو¿خر کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ پہلے سے گیس کی قیتموں کے حوالے سے عوام پر بوجھ کم کیا جائے، گیس کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے سوئی سدرن گیس لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ (ایس ایس جی پی ایل) اپنی اپنی کمپنیوں میں گراس کٹنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ کفایت شعاری اور گیس چوری کے حوالے سے برقت اور مو¿ثر اقدام یقینی بنائیں۔