برطانوی وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

برطانیہ (ویب ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی بڑی بڑی شخصیات کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔برطانوی وزیراعظم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا،برطانوی وزیراعظم میں علامات پائی جا رہی تھیں جس کے بعد ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔ بورس جانسن نے خود کو قرنطینہ کر دیا ہے تاہم وہ انتظامی امور دیکھتے رہیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو لنک کے زریعے تمام معاملات جاری رکھوں گا۔اس سے قبل شہزادہ چارلس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔شہزادہ چارلس میں کورونا کی تصدیق کے بعد شاہی خاندان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی تھی کیونکہ 71 سالہ شہزادے نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے دوران ہی صاحبزادوں شہزادے ولیم اور ہیری سے بھی ملاقات کی تھی۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 115 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 578 ہو گئی جبکہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 11 ہزار سے زائد ہو گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں جان بوجھ کر کھانسنا بھی جرم قرار دیدیا گیا، خود کو کورونا کا مریض ظاہر کر کے طبی عملے پر کھانسنے والے کو دو سال قید ہوگی۔ عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے پولیس کو نئے اختیارات مل گئے، لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے پر 60 پاونڈ جرمانہ ہوسکے گا۔ ہر مرتبہ جرمانہ دوگنا بڑھتا جائے گا۔ اپنا کام کرنے والے محنت کش افراد کے لیے گرانٹ اسکیم کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔چانسلر رشی سونک نے کہا کہ اپنا کام کرنے والے کی ماہانہ تنخواہ کا 80 فیصد حکومت ادا کرے گی۔ ایسے ورکرز پر ڈھائی ہزار پونڈ کی حد لاگو ہوگی۔

لاک ڈاون : پتنگ بازی کی اجازت دیدی جائے، پنجاب حکومت کو تجویز پیش

لاہور (ویب ڈیسک) لاک ڈاو¿ن میں پتنگ بازی کی اجازت دے دی جائے، پنجاب حکومت کو تجویز پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکوت لاک ڈاو¿ن کے دوران پتنگ بازی کی اجازت دیدے۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ لوگ بہت خوشی خوشی اپنے گھروں میں رہے گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے باعث سڑکوں پر کوئی ٹریفک بھی موجود نہیں ہے جس کے باعث کوئی حادثہ بھی پیش نہیں آئے گا اور کورونا وائرس کی بڑی تباہی سے بھی بچا جا سکے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ گارنٹی ہے کہ پنجاب حکومت لاک ڈاو¿ن اچھا گزر جائے گا۔ واضح رہے اس سے قبل بھی سئینئر تجزیہ کار مبشر لقمان بسنت کی تجویز پیش کر چکے ہیں۔ سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بسنت دنیا کا واحد کھیل ہے جس میں امیر اور غریب ایک ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کسی کے پا س ڈور خریدنے کے لئے لاکھوں روپے ہوتے ہیں اور کوئی کانٹی مار کر پتنگ پکڑ لیتا ہے۔ بسنت منانے کے لئے ہمیں اندرون علاقے میں جانا پڑتا ہے۔ جہاں ہم سالوں سال نہیں جاتے۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ اس تہوار کی اہمیت کو سمجھیں۔ اگر تیز ڈور بنانے والوں کی وجہ سے پورے تہوار کو بند کیا گیا ہے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔ کیمیکل ڈور بنانے والوں کو پکڑنے کے بجائے پورے فیسٹیول کو تباہ کردیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بسنت نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج دیا تھا۔ واضح رہے اس سے قبل بسنت کا معاملہ اس وقت عدالت میں ہے۔ بسنت کی اجازت دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت جسٹس عابد عزیز نے سماعت کی تھی۔ جسٹس عابد عزیز نے تھا کہ پتنگ بازی ثقافتی تہوار ہے۔

حکومت کا کورونا وائرس کے باعث گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، گیس صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا، وبائی حالات میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اجلاس میں گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیس کے شعبے میں اصلاحات لائی جائیں گی۔ تاکہ عوام کو گیس کی مد میں ریلیف دیا جاسکے اور گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ صنعتی شعبے کو ایل این جی سمیت دیگر ذرائع سے گیس فراہم کی جائیگی۔ گیس کمپنیاں صارفین کوسہولتوں کی فراہمی کے لئے مراکز قائم کریں گی۔ اسی طرح وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے اعلان کیا کہ عوام کو 3 ماہ کے بجلی اور گیس کے بل 9 ماہ کے دوران اقساط کی صورت میں ادا کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ جن لوگوں کا گیس کا بل 2 ہزار روپے سے کم اور بجلی کا استعمال 300 یونٹ سے کم ہوگا، انہیں مارچ، اپریل اور مئی کے بل 9 ماہ کے عرصے کے دوران ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کی صدارت معاشی ٹیم کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عوام کیلئے معاشی پیکیج کا کل حجم سوا کھرب روپے ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی، مستحق خاندانوں کو چار ماہ تک تین ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، کھاد کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، کسانوں سے 280 ارب روپے مالیت کی 82 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی۔ کورونا وائرس سے پہلے ہماری معیشت خاصی مستحکم ہو رہی تھی، وباءکے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستانی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے، آنے والے چند ماہ ہماری برآمدات اور بیرون ملک ترسیلات میں کمی آئے گی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے بھاری امدادی رقم کورونا ریلیف اکاو¿نٹ میں جمع کرا دی

لاہور (ویب ڈیسک) چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ اور ارکان اسمبلی کی جانب سے دو کروڑ چھپن لاکھ کی امداد وزیراعلیٰ کے کورونا ریلیف اکاو¿نٹ میں جمع کرا دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں کورونا وائرس کے سدباب کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار نے ایم پی ایز اور پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کی جانب سے کورونا ریلیف اکاو¿نٹ میں دو کروڑ چھپن لاکھ روپے امداد دینے کے اقدام کو سراہا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ مخیر حضرات آگے آئیں، ہمیں لاک ڈاو¿ن سے متاثرین کا خیال رکھنا ہوگا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے۔ کورونا سے نبرد آزما ہونا ایک بڑا چیلنج ہے۔ پوری قوم کو متاثرین کے لئے دل کھول کر عطیات دینا چاہیں۔ مخیر حضرات آگے آئیں اور کورونا کے خلاف سرگرمیوں کے متاثرین کی مدد کریں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دوسری شخصیات کو بھی تحریک ملے گی۔

سعودیہ نے پاکستان کو حج معاہدہ سے روک دیا

حجاج کی خدمت ¾ رہائش ¾ عازمین کی نقل و حمل کے حوالے سے جاری معاہدوں پر کرونا وائرس کی سمت کے تعین تک پابندی
مسجد نبوی اور مسجد الحرام کے لئے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کا بھی فیصلہ
وائرس کی مقامی اور عالمی سطح پر روک تھام کیلئے صحت کے مخصوص اداروں کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد ہوگا ¾ سعودی وزارت حج
عازمین حج کی صحت کا مکمل تحفظ کرنے کا فیصلہ ¾ کرونا وائرس کے خاتمے تک پاکستان کو نئے معاہدوں سے بھی روک دیا گیا
سعودی حکومت کرونا کے پھیلاﺅ ¾ نتائج اور نئی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ¾ سعودی وزارت مذہبی امور کی پاکستانی حکام کو یقین دہانی
حج کی ادائیگی بارے مختلف آپشنز زیر غور ¾ حتمی فیصلہ خادم حرمین شریفین کرینگے ¾ پیر نور الحق قادری کو لکھے گئے خط کا متن

لاک ڈاﺅن ‘ آٹا ‘ چینی ‘ دالیں ‘ گھی ‘ چاول مہنگے ‘ عوام دربدر ‘ چکی مالکان نے بھی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی

لاہور ، اسلام آباد ، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ (نمائندگان خبریں ) لاک ڈاون کے پیش نظر شہری ذخیرہ ا ندوزوں کے رحم و کرم پر ،شہر میں آٹا چینی دالیں نایاب ہوگئی جہاں موجود ہیں وہاں پرچون مافیا شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سب اچھے کی رپورٹ دینے لگے جبکہ ہول سیلرز ٹرانسپورٹ کا بہانا بنا کر مہنگی اشیاءدینے لگے شہریوں کا حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون کے احکامات جاری ہونے کے بعد ذخیرہ اندوزوں نے اپنے مرضی کے ریٹ لگانے لگے ،ہول سیلرز مہنگے داموں اشیاءخوردونوش فروخت کرنے میں کامیاب ،آٹا مارکیٹ میں نایاب ہونے سے لائینوں میں لگ کر صرف لاہور کے اٹھاون پوانٹس کے علاوہ کہیں سے بھی آٹا ملنا مشکل ہوگیا شہری خوار ہوکر رہ گئے ،جبکہ دال چنا تیس سے چالیس روپے فی کلو مزید مہنگی کر دی گئی اور اس کے علاوہ دال ماش کی قیمت بھی آسماں سے باتیں کرنے لگی ،پرچون مافیا اور ہول سیلرز کی ملی بھگت سے شہری لٹنے پر مجبور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی سر پرستی میں ارزاں نرخوں فروخت جاری ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اعلی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دینے لگے ،شہریوں کا کہنا ہے کے ایک طرف ہمیں اس موذی عباءنے گھیر رکھا ہے اور دوسری طرف ذخیرہپ اندوزوں نے اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے کوئی پرسان حال نہیں کیونکہ حکومت کی ساری انرجی اس وقت کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے اور مافیا کی نظر غریب عوام کی جیبوں پر ہے جس سے مزید بھوک اور افلاس سے بھیانک قسم کے حالات ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں حکومت پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کے وہ ان منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں ،صدر اکبری منڈی اظہر اعوان کا کہنا ہے لاک ڈاون کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کی فراہمی نا ہونے سے مارکیٹ اور چھوٹے دوکانداروں تک رسائی ممکن نہیں ہوپارہی اور اس کے علاوہ دال چنا دال مسور دال ماش فیصل آباد اور کراچی سے آتی ہیں جسکی وجہ سے کافی دشواری ہورہی ہے جب تک آٹا مل سے مارکیٹ میں ہیں آئے گا تب تک اس طرح کی مشکلات رہیں گی کیونکہ کمشنر اور ڈی سی سے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ملنے کی کوشش میں ہیں امید ہے کے آج ان سے فائنل میٹنگ ہو جائے گی اور حالات بہتر سمت چل پڑیں گے، کورونا وائرس کے باعث صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں جزوی طور پر لاک ڈان ہے۔ تاہم لاک ڈان کے باعث ذخیرہ اندوزوں کی ملی بھگت کے باعث گندم مارکیٹ سےغائب ہوگئی جب کہ گندم کی 100 کلوگرام کی بوری میں اچانک 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمت میں اضافے کے بعد 3700 روپے والی 100 کلوگرام کی گندم کی بوری کی قیمت 4700 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ سبسڈی والا آٹا بھی مارکیٹ سے غائب ہے جس کے باعث شہری سخت مشکلات کا شکارہیں۔ سرکاری آٹے کے 20 کلو گرام کے 3240 تھیلے مارکیٹ میں عوام کے نام پرآرہے ہیں۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیلرز سرکاری آٹے کی تقسیم میں میرٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، چکی مالکان نے آٹے کا ریٹ 10 روپے بڑھا کر 54 روپے فی کلو کردیا۔ مارکیٹ سے آٹا نہیں مل رہا لہذا چکی سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا بنیادی ضرورت ہے، قلت کا فوری نوٹس لیا جائے۔ جب کہ چکی مالکان کاکہنا ہے کہ گندم بلیک میں خرید رہے ہیں اس لئے آٹے کا ریٹ بڑھا۔

چغتائی لیب والوں نے کرونا ٹیسٹ کے نام پر لوٹ مار شروع کر دی ¾ بغیر کٹس سیمپل لے کر 8 کروڑ بٹور لئے

لاہور (جنرل رپورٹر)کرونا وائرس ٹیسٹ کے پیش نظر چغتائی لیب شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ،چغتائی لیب کو روپے کی ہوس نے پاگل کر دیا۔ کرونا وائرس جیسی وباءکو سونے کی چڑیا سمجھ لیا ، کرونا ٹیسٹ 8ہزار جبکہ موصوف کے پاس اس ٹیسٹ کی کٹس ہی موجود نہیں۔ 10ہزار سے زائد سیمپل لیبارٹریوں پر موجود مریض ذلیل و خوار ہونے لگے ،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور متعلقہ اداروں نے چپ سادھ لی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چغتائی لیب کی تمام کٹس گزشتہ تین روز سے ختم ہو چکی ہیں اور ان کی کٹس اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ ملکی سفری پابندیوں کے باعث ان کٹس کا پاکستان میں بروقت پہنچنا مشکل ہے تاہم چغتائی لیب کی تمام برانچز پر شہریوں سے ہزاروں روپے کے عوض ان ٹیسٹوں کے سیمپل اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا کے مریض کو ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ 24گھنٹے میں موصول ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے تا کہ اگر مریض کی رپورٹ مثبت ہو تو اس کا علاج فوری کیا جائے مگر حیرت انگیز طور چغتائی لیب نے اس وقت 10ہزار سیمپل اکٹھے کر لئے ہیں جن کی مالیت تقریباً 8کروڑ روپے بنتی ہے ۔واضح رہے کہ کرونا وائرس ایک گلوبل وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے اور ملک بھر میں اس و قت ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے ۔لاہورمیں 103 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 2افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

وفاقی حکومت کا مساجد میں باجماعت نماز اور جمعہ محدود کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مساجد میں باجماعت نماز اور جمعہ محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے31 مئی تک بند رہیں گے جبکہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کل دوبارہ بیٹھک ہوگی۔ وزیراعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد حکومتی نمائندوں کے ہمراہ پریس بریفنگ میں پیر نورالحق قادری نے کہا کہ مسلم ا±مہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدامات اٹھائے۔ شیخ الازہر اور حرمین شریفین کی طرف سے بھی فتوٰی آیا ہے۔ ترکی، مصر اور مراکش سمیت بہت سارے ممالک نے مساجد کو بڑے اجتماعات کیلئے بند کر دیا ہے۔ تین دن سے مکہ مکرمہ اور مسجد اقصیٰ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کربلا میں بھی مزار بند ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے بتایا کہ آج علمائے کرام سے ساڑھے تین گھنٹے تک طویل نشست ہوئی۔ علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت جو بھی پالیسی بنائے گی، اس پر عمل کرینگے گی۔ پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مساجد کو بند نہیں ہونے دیں گے۔ مساجد سے اذان کی صدائیں آئیں گی تاہم مساجد میں پانچ وقت کی نماز اور جمعہ کی نماز کو محدود رکھا جائے گا۔ مسجد کا عملہ اور محدود تعداد میں تندرست لوگ نماز ادا کریں گے جبکہ باقی گھروں میں پڑھیں گے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی بنائی گئی تھی جس کی آج پانچویں میٹنگ تھی۔ ہم وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی کے تحت چل رہے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ 182 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔ اس عالمی بحران کے پاکستان پر بھی اثرات آ رہے ہیں۔ وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے شہری بھی اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تاریخ کے سب سے بڑے معاشی پیکج کا اعلان کیا، اب ہم نے معاشی پیکج پر عملدرآمد کروانا ہے۔ کام صوبوں کے ساتھ مل کر ہو رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ سینٹر میں صوبوں کے نمائندے بھی بیٹھیں گے۔ بہت سارے اوورسیزپاکستانی مالی امداد کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کل یا پرسوں بڑے اعلانات کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے جبکہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کل دوبارہ بیٹھک ہوگی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہزار 102 کورونو وائرس کے مریض ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 102 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں 575 مریض داخل ہیں۔ ابھی تک 21 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ایران سے آنے والے زائرین کو مختلف صوبوں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ زائرین میں سے ڈھائی ہزار کے پوزیٹو ٹیسٹ آئے۔ انہوں نے بتایا کہ انفیکشن بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر فیصل کو کورونا وائرس کا فوکل پرسن بنایا گیا ہے۔ پانچ اپریل تک ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے درکار سامان وافر مقدارمیں دستیاب ہوگا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام سے اپیل کی کہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے تیس ہزار حفاظتی کٹس خرید لی ہیں۔ ہم اپنی ضروریات کے مطابق چیزوں کو خرید رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ دنیا میں حالات کو دیکھ کر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ نیشنل کوارڈی نیشن کے اجلاس میں طے ہوا تھا جو سامان آئے گا اسے این ڈی ایم اے ہینڈل کرے گی۔ کل آنے والا سامان گورنر سندھ وصول کریں گے۔ ماسک کی تقسیم کا مسئلہ ہم نے اچھے طریقے سے حل کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین سے کل 15 ٹن طبی سامان اور 20 وینٹی لیٹر لے کر جہاز پہنچے گا۔ اپریل کے آخر تک ملک میں نئے وینٹی لیٹرز کی تعداد 2 ہزار ہو جائے گی جبکہ مئی تک نئے وینٹی لیٹرز کی تعداد 4 سے 5 ہزار تک بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں دو جہاز چین جائیں گے۔ ایک جہاز چھیندو جبکہ دوسرا بیجنگ سے سامان لے کر آئے گا۔ گلگت بلتستان کے لیے خنجراب بارڈر پر کافی سامان پہنچ گیا ہے۔ کل ووہان سے 15 ٹن سامان آئے گا۔ ہفتے والے دن ارومچی سے چین کی 8 رکنی ہیلتھ ٹیم آئے گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سینٹرز میں بیڈز کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ پاکستان بھر میں آئی سی یوز میں 19670 بیڈز کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ مختلف تھری، فور اور فائیو سٹارز ہوٹلوں کو بھی بک کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس ، احتیاط سے خودکو اور دوسروں کومحفوظ رکھ سکتے ہیں،اداکارہ مدیحہ افتخار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اداکارہ مدیحہ افتخار نے گونگے بہرے افراد کے لیے کورونا وائرس سے بچاﺅ بارے وڈیو پیغام جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائیڈ پروڈیو پیغام میں انہوں نے اشاروں کے ساتھ بول کر بھی کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم چند احتیاطی تدابیر اپنا کر خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں انہون نے کہا ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریںاور اگر آپ کو کھانسی، زکام یا سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے تو فورا اپنا طبی معائنہ کروائیں۔