صدر ٹرمپ کو امریکا میں ایسٹر سے قبل کورونا کے خاتمے کی امید

واشنگٹن(ویب ڈیسک) اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے بے تاب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہرین صحت کی تجاویز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک میں شٹ ڈاون اور سماجی دوری کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ’فوکس نیوز‘ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا شٹ ڈاون کے لیے نہیں بنا ہے، میں ایسا ملک چاہتا ہوں جہاں سماجی اور معاشی سرگرمیاں جاری ہوں۔ مجھے اس حوالے سے ایسٹر سے قبل روشنی نظر آتی ہے۔ ایسٹر پر گرجا گھروں کو بھرا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔ امریکی صدر نے انتخابی مہم کی بحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، جتنے افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں اس سے زیادہ تو امریکا میں گاڑیوں کے حادثوں میں ہلاک ہوجاتے ہیں تو کیا ہم آٹو موبائل کمپنیوں کو گاڑیاں بنانے سے روک دیں گے۔ایک جانب تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسٹر سے قبل شٹ ڈاون اور سماجی دوری کے خاتمے اور ملک میں انتخابی مہم کی بحالی کے خواہش مند ہیں تو دوسری جانب نیو یارک کے گورنر نے کورونا وائرس کی وبا کو تیز رفتار ’بلٹ ٹرین‘ سے تشبیہہ دیکر سخت پابندیوں اور اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے بیانات پر یوٹرن لینے کے لیے مشہور صدر امریکی صدر ایسٹر سے قبل کورونا وائرس کے خاتمے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے اور ماہر وبائی امراض کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ گرجا گھروں میں اجتماعات کا فیصلہ حالات میں بہتری آنے کے بعد کیا جائے گا تاہم ایسا صرف مخصوص علاقوں میں ہوگا۔ رواں برس امریکا میں صدارتی انتخاب ہونا ہے جس کے لیے صدر ٹرمپ نے ملک بھر میں ریلیاں منعقد کرنے کا شیڈول بھی ترتیب دے دیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے عائد شٹ ڈاون کے باعث انتخابی ریلیاں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔

افغانستان ؛ گوردوارے پر خود کش حملے میں 25 افراد ہلاک

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں سکھوں کے سب سے نمایاں گوردوارے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق علی الصبح دارالحکومت کابل میں واقع سکھوں کی عبادت گاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو زوردار دھماکے سے ا±ڑا دیا جس کے بعد دیگر مسلح حملہ آور گوردوارے کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور شہریوں کو یرغمال بنالیا۔خودکش حملے کی اطلاع ملتے ہی افغان اور غیر ملکی فوج کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور گورد وارے کا محاصرہ کرلیا۔ حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 6 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی جس کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔گورنر کابل کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ غیر ملکی فوجیوں نے گوردوارے کے اندر داخل ہوکر یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، اس دوران ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ دو نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ 3 حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ ترجمان طالبان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب کے مذہبی مقامات کا احترام کرتے ہیں۔

2020 حج منسوخ ہونے کا امکان ہے ، سعودیہ

مکہ(ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ رواں سال شائد حج کی ادائیگی نہ ہوسکے۔ سعودی حکام کی جانب سے حج کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ کسی ہوٹل یا تربیت دینے والوں یا فضائی ٹکٹوں کے حوالے سے کوئی بھی ڈیل نہ کی جائے ۔ یاد رہے یہ سب کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی طور پر کیا جارہا ہے۔ پوری دنیا کی طرح سعودی عرب بھی اس کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے مکہ کا طواف بھی روکنا پڑ گیا تھا۔

افریقی ملک چاڈ میں جنگجوؤں کا فوجی اڈے پر حملہ، 100 اہلکار ہلاک

انجامینا(ویب ڈیسک) افریقی ملک چاڈ میں شدت پسند تنظیم باکو حرام نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 100 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افریقی ملک چاڈ کے ایک جزیرے میں واقع فوجی اڈے پر بوکو حرام کے جنگجووں نے دھاوا بول دیا، چاڈ فوجیوں اور جنگجووں کے درمیان 7 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی۔بوکوحرام کے جنگجو اسپیڈ بوٹس کے ذریعے جزیرے پر پہنچے اور آرمی بیس پر حملہ کردیا۔ جنگجووں نے فوجی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا اور جاتے ہوئے اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بھی ساتھ لے گئے۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔ چاڈ میں 2009 سے بوکو حرام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور بیشتر علاقوں میں جنگجووں کا تسلط ہے۔ جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر معصوم شہریوں کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

امریکا کورونا وائرس کا سب سے بڑا عالمی مرکز بن سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے گزشتہ روز فون پر ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں ناول کورونا وائرس کی وبا (کووِڈ 19) کے تیز رفتار پھیلاکے پیشِ نظر خدشہ ہے کہ امریکا اس وبا کا اگلا سب سے بڑا عالمی مرکز (ایپی سینٹر) بن جائے گا۔ امریکا میں کورونا وائرس کا پہلا مریض 30 جنوری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک وہاں 54,881 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں 782 اموات بھی شامل ہیں جبکہ صحت یاب ہوجانے والوں کی تعداد صرف 378 ہے۔ گزشتہ روز بھی امریکا میں کورونا وائرس کے مزید 58 مریض سامنے آئے جبکہ 4 اموات اسی وجہ سے ہوئیں۔”ہم امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ دیکھ رہے ہیں، لہذا یہ اس عالمی وبا کا اگلا مرکز بن سکتا ہے۔ اگرچہ ابھی ہم ایسا نہیں کہہ سکتے لیکن اس بات کا قوی امکان بہرحال موجود ہے،“ مارگریٹ ہیرس نے صحافیوں سے کہا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 2 ہلاک

سری نگر(ویب ڈیسک) قابض بھارتی سیکیورٹی فورس کے 2 اہلکاروں نے معمولی تلخ کلامی پر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سری نگر میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکاروں کے درمیان معمولی تکرار ہوئی اس دوران دونوں اہلکاروں نے ایک دوسرے پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی۔فائرنگ کی آواز سن کر دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دونوں اہلکار خون میں لت پت پڑے تھے، اہلکاروں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب سینیئر آفیسر نے بتایا ابتدائی تفیش میں معلو ہوا کہ کانسٹیبل جالا وجے سو رہا تھا جب سجو نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا تاہم حقائق کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل جالا وجے اور کانسٹیبل سجو کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں واپس نہ جانے والے زائرین کیلیے رعایت کا اعلان

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزارت حج وعمرہ نے کورونا وائرس کے باعث رک جانے والے عمرہ زائرین جن کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے۔سعودی وزارت نے متعلقہ اداروں کے اشتراک سے جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جس کے تحت ایسے عمرہ زائرین جو سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکے ان پر عائد جرمانے معاف کیے جائیں گے۔ ایسے زائرین اپنے عمرہ ویزا کی میعاد کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی گرفت سے بچنے کے لیے مہلت کی درخواست دے سکتے ہیں۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزہ کی پابندی نہ کرسکنے والے زائرین 28 مارچ تک وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات درج کرائیں۔ متعلقہ ادارے عمرہ زائرین کو ان کے وطن تک سفر کی سہولت فراہم کریں گے۔ ہر زائر کو سسٹم میں درج اس کے ٹیلی فون پر ایس ایم ایس بھیجا جائے گا جس پر اس کی پرواز اور سفر کی تفصیلات درج ہوں گی۔ وزارت حج وعمرہ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر عمرہ زائرین نے اس مہلت سے فائدہ نہ اٹھایا تو ایسی صورت میں انھیں قانون کے مطابق انتہائی سزا دی جائے گی۔

ٹیکنو موبائل کا نیا ماڈل ”کیمن 15 “پاکستان میں لانچ ، ریٹیل مارکیٹ اور ”دراز“ پر دستیاب

لاہور (ویب ڈیسک) ٹیکنو موبائل کی جانب سے اپنے نئے ماڈل”کیمن 15 “ کو پاکستان میں متعارف کرادیا گیا ۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی اسمارٹ فون کوتقریب میں براہ راست نشر کیا گیا ۔ جسے 13 مختلف سوشل میڈیا چینلز پر بھی لائیو نشر کیا گیا، جسے مشہور اداکارہ جگن کاظم نے ہوسٹ کیا۔ ”کیمن15 “ کے خصوصی فیچرز میں سم سے نمایاں 48 میگا پگزل کواڈ کیمرہ کے ساتھ ساتھ 32 میگا پگزل پوپ اپ سیلفی کیمرہ شامل ہے۔ لائیو ایونٹ میںٹیکنو موبائل کی نئی برانڈ ایمبیسیڈر مہوش حیات نے بھی شرکت کی۔ ایونٹ کا آغازٹیکنو کے جنرل مینجر Creek Ma نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اپنے صارفین کے لئے جدید ٹیکنالوجی کومتعارف کرانے کے کئے کوشاں رہتے ہیں۔ ٹیکنو موبائل کے سیلز مینجر عدیل طاہر نے نئے ماڈل کی پرائس اور فیچرز بتائے۔ ٹیکنو موبائل کے ڈسٹریبیوٹرز کی بڑی تعداد نے بھی اس ایونٹ میں شرکت کی۔ ”کیمن15“ دو شاندار ویرئنٹس میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جس میں 4+62GB اور یہ 22,499/- روپے کی قیمت اور”کیمن15 پرو“ 29,999/- قیمت میں 6+128GBمیں ریٹیل اور Daraz پر دستیاب ہے ۔ DARAZ سے آن لائن آرڈر کرنے والے صارفین ٹیکنو موبائل کی جانب سے گفٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے، کہ پاکستان میں موجودہ کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر یہ ایونٹ 15 مارچ کو ریکارڈ کر لیا گیا تھا۔ جسے 24 مارچ کو نشر کیا گیا ہے۔

شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق

برطانیہ (ویب ڈیسک) برطانیہ کے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پرنس آف ویلز چارلس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ اب آ گئی ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ چارلس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تاہم وہ صحتمند ہیں۔حالیہ ہفتوں کے دوران اپنے عوامی کردار میں ان کی زیادہ مصروفیت کی وجہ سے شہزادہ کو یہ وائرس کس کے ہاتھ سے لگا اس کا پتہ لگانا ممکن نہیں ہے۔ تاہم اس سے قبل شاہی خاندان کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کا نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔شہزاد چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے مستقبل کے بادشاہ شہزادہ چارلس نے دو ہفتوں سے خود کو الگ تھلگ رکھا ہوا تھا۔ کلیرنس ہاو¿س کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ چارلس میں کورونا کی علامات تھیں۔ لیکن بظاہر وہ صحت مند ہیں۔کچھ دنوں سے معمول کے مطابق گھر سے کام کر رہےتھے۔پرنس اور ان کی اہلیہ کیملا اسکاٹ لینڈ میں گھر میں قرنطینہ میں تھے۔ شہزادہ چارلس کی جانب سے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے شاہی محل سے دوسری جگہ پر خود کو قرنطینہ کر لیا گیا تھا۔ملکہ برطانیہ بھی شاہی محل چھوڑ چکی ہیں جبکہ ان کے بیٹے شہزادہ چارلس کی جانب سے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے شاہی محل سے دوسری جگہ منتقل ہونے کے بعد اس بات کے قوی امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ بادشاہت کے فرائض شہزادہ ولیم سرانجام دیں گے۔ ملکہ برطانیہ اور ان کے جانشین بیٹے نے خود کو انتظامیہ سرگرمیوں سے محدود کرلیا ہے جس کے بعد شہزادہ ولیم کو عارضی طور پر بادشاہ بنائے جانے کا امکان ہے۔شاہی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ملکہ برطانیہ ان کے جانشین کی جانب سے خود کو قرنطینہ میں بند کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے تو پھر شہزادہ ولیم بادشاہت سنبھالیں گے۔شہزادہ ویلیم بادشاہت کے نمبر کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہیں ،دوسرے نمبر پر ان کے والد ہیں جن کی عمر 21 سال ہے اگر وہ زائد العمری کی وجہ سے قرنطینہ ہو گئے تو شہزادہ ولیم آخری امید ہوں گے اور بنیادی طور پر بادشاہ کی ذمہ داریاں نبھانا پڑے گی۔ خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح برطانیہ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، جزوی لاک ڈاﺅن سے ریستوران، سینما گھر، سیاحتی مقامات بند کئے جا چکے ہیں، لندن ٹرانسپورٹ اور ایئرپورٹس سنسان ہو گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت برطانیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 350 بلین پاﺅنڈز کا اعلان کیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی ا?پریشن اور مریضوں کو دیکھا جائے گا۔

کینیا: مذہبی پیشوا کا کرونا سے بچنے کیلئے ڈیٹول پینے کا مشورہ،59ہلاک

نیروبی(این این آئی) کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیا پولیس نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہاکہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کورونا کے خطرات سے بچا کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔