گلوکار جواد احمد نے ڈاکٹروں کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور گلوکار جواد احمد نے ڈاکٹروں کو گانا گا کر خراج تحسین پیش کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نےکورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گانا گا کر سوشل میڈیا پر جواد احمد نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔گلوکار نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے “تم مسیحا ہو اس قوم کے، ہمیں تم سے پیار ہے” گیت گایا ہے۔اس حوالے سے جواد احمد کا کہنا ہے کہ ‘اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرات کو میرا اور اس قوم کا سلام۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے 1000 سے زائد لوگ متاثر ہو گئے ہیں۔

کوروناوائرس :فرنٹ لائن پرلڑنےوالے”ہیروز”کوجواداحمدکاخراجِ تحسین

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکارجواداحمد نےکورونا وائرس کےخلاف فرنٹ لائن پرلڑنےوالے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جواد احمدنےکوروناوائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑنےوالےڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے “تم مسیحا ہو اس قوم کے، ہمیں تم سے پیار ہے” گیت گیا۔اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ ‘اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرات کو میرا اور اس قوم کا سلام’۔اس مشکل گھڑی میں پاکستان کےڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسزاور شعبہ صحت میں کام کرنےوالےتمام لوگوں کےحوصلےاورجرات کومیرااوراس قوم کاسلام۔آئیےاس جمعہ کےدن ہم سب کروناسےلڑنےوالےان بہادرسپاہیوں سےاظہاریکجہتی کےلیےاپنےگھروں کےاوپرسفیدجھنڈالہرائیں۔جواداحمد نےاپناگیت کوروناسےلڑنےوالےان بہادرسپاہیوں سےاظہاریکجہتی کےلیےگایا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 990 ہو گئی ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 907 جب کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

کانز فلم فیسٹیول کی جگہ عارضی رہائش گاہ میں تبدیل

لاہور(ویب ڈیسک)کانز فلم فیسٹیول کی جس جگہ ریڈ کارپٹ سجایا جاتا تھا اور دنیا بھر کے شوبز ستارے وہاں فلم فیسٹیول کے دوران اپنے جلوے بکھیرتے تھے وہاں اب بے گھر افراد کے لیے عارضی رہائش گاہیں قائم کی گئی ہیں۔دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف کانز فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے کچھ دن قبل 20 مارچ کو کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔کانز فلم فیسٹیول کو موخر کیے جانے کے بعد فلم انتظامیہ نے فیسٹیول کی جگہ کو عارضی طور پر فرانس کے بے گھر افراد کے عارضی مسکن میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب انتظامیہ نے معروف فلم فیسٹیول کی جگہ کو عارضی رہائش گاہ میں تبدیل کردیا۔کانز فلم فیسٹیول انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فوری طور پر بے گھر افراد کے لیے عارضی ٹھکانے کے بندوبست کرنے سمیت ان کے لیے کھانے پینے کا بندوبست بھی کیا گیا۔فرانسیسی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں تقریبا 12 ہزار بے گھر افراد موجود ہیں جو وائرس کے پھیلنے کے ان دنوں میں سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔عہدیدار کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کی جگہ بنائے گئے بے گھر افراد کے لیے عارضی مسکن میں ہر رات 50 سے 70 افراد آتے ہیں اور ہر ایک شخص کو الگ ٹینٹ یا الگ بسترا دیا جاتا ہے، ساتھ ہی انہیں مناسب خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے۔تقریبا تین ہفتوں تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد رواں برس مئی میں 12 سے 23 مئی تک ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

ہاروی وینسٹن جیل میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک)ہالی وڈ کے سابق پروڈیوسر ہاروی وینسٹن میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ہاروی وینسٹن جنسی زیادتی کیس کی سزا کی وجہ سے جیل میں تھے اور وہی انہیں اس بات کا علم ہوا کے وہ کورنا وائرس ک اشکار ہو گئے ہیں۔68 گزشتہ ماہ جنسی زیادتی کے جرم میں ہاروی وینسٹن کو 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔نیویارک اسٹیٹ کوریکشنل آفیسر اور پولیس بینی ولینٹ ایسوسی ایشن کے صدر مائیکل پاورز کے مطابق سزا یافتہ مجرم ہاروی وینسٹن کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افسران کے پاس مناسب حفاظتی سامان موجود نہیں ہے، اسی ضمن میں متعدد عملے کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ اس وائرس سے دنیا کا کوئی ملک فلحال محفوظ نہیں رہ سکا ہے۔

کورونا وائرس؛ تمام انسان اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، حمیمہ ملک

کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکار حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے نقصان کے پیش نظر تمام انسان اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں۔ چین سے پروان چڑھنے والے کورونا وائرس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اب تک اس وائرس کی وجہ سے کئی ہزار لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں اور سپر پاور ملک بھی کورونا کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے۔ تاہم پاکستان میں بھی یہ وائرس کئی افراد کو متاثر کر چکا ہے۔پوری دنیا پر اس وبا کے پھیلتے اثرات کے باعث اداکار حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ تمام انسان اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، دنیا کے پر کونے سے ہر ایک انسان اپنے خدا سے معافی مانگے۔ اللہ پاک کیسے نہیں سنے گا۔

کورونا وائرس؛ ماہرہ کی مالکان سے ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست

کراچی(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے متعلق عالمی شیرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے مالکان سے ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست کی ہے۔دلکش اورخوبرو اداکارہ ماہرہ خان کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں سمیت عوام میں آگاہی پھیلانے میں آگے آگے ہیں۔ اس باراداکارہ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے مالکان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ تعلیم یافتہ ہیں یا ایسے طاقت ورہیں کہ آپ بغیرکسی کام کے ایک ماہ گزارسکتے ہیں تو یہ لڑائی پھرکسی اورکے لیے نہیں بلکہ آپ کے لیے ہے۔ماہرہ خان نے کہا اس تناظرمیں ہمیں ان لوگوں کا خیال رکھنا چاہیئے جوایسی طاقت نہیں رکھتے ہیں، انہیں آگاہی فراہم کریں، انہیں اجرت کے ساتھ چھٹی دیں اوران کی زندگی آسان بنائیں۔اداکارہ نے اس سے قبل ایک وڈیومیں کہا تھا کہ ہاتھوں کوباقاعدگی سے دھوئیں اورافراتفری نہ پھیلائیں، یہ وقت ایک ذمہ دارشہری بننے کا اورایک دوسرے کا ساتھ دینے کا ہے انشااللہ ہم بہت جلد اس بحران سے باہرآئیں گے۔

سعودی عرب: حائل کی وادی سے 20 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

جدہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی ایک وادی میں نامعلوم لڑکی کی لاش ملی ہے جس نے آس پاس کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ابھی تک اس لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ، آیا کہ یہ سعودی ہے یا اس کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے۔ نامعلوم لڑکی کی لاش حائل کے علاقے کی ایک وادی سے مِلی ہے۔حائل پولیس کے مطابق مریفق وادی میں ایک 20 سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔اس لاش کی اطلاع ایک مقامی شہری نے پولیس کو دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کے جنوب میں حائل، مریفق ہائی وے پر ایک گہری وادی میں لڑکی کی لاش پائی گئی ہے۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور طبی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جہاں ایک لڑکی کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی جائزے سے معلوم ہو رہا ہے کہ واقعہ جرم پر مبنی ہے۔ابھی تک متوفیہ کی شناخت نہیں ہوسکی البتہ متعلقہ اداروں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کی جانب سے ان خطوط پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ کہیں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ تو نہیں بنایا گیا یا زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر اس کی جان لے لی گئی ہو۔ پولیس ترجمان کے مطابق نامعلوم لڑکی کی لاش حائل جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دی گئی ہے، ابھی تک کسی تھانے سے بھی لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع نہیں ملی۔واقعے کی تفتیش کے لیے علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہیں، جس سے اس مبینہ بہیمانہ واردات کے حقائق تک پہنچنے میں بڑی مدد ملنے کا امکان ہے۔

امارات کی فضائی کمپنی نے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے دو ہفتے تک ملک میں تمام پروازوں کی آمد ورفت معطل کر دی ہے۔ اتوار کو تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ اس فیصلے پر 48 گھنٹے کے بعد منگل سے عمل درآمد کا آغاز ہوگا۔دو ہفتے کے بعد صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد پروازوں کی بحالی یاعدم بحالی کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دبئی ائیرپورٹ کے اقدامات کی روشنی میں 26 مارچ سے 9 اپریل تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کے مطابق یو اے ای کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ مال بردار اور ہنگامی اخراج کے لیے پروازیں اس حکم سے مستثنا ہوں گی۔یو اے ای کی حکومت نے سوموار کو بیرون ملک مقیم تمام طلبہ کو 48 گھنٹے میں وطن لوٹنے کی ہدایت کی تھی۔اس کے بعد ابو ظبی کی فضائی کمپنی اتحاد ائیرویز نے کہا تھا کہ وہ سمندر پار سے صرف یو اے ای کے شہریوں یا سفارت کاروں کو اپنی پروازوں پر سوار کرے گی اور ان کی منزل ابو ظبی شہر ہی ہونا چاہیے۔اتحاد ائیرویز نے کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اپنی مسافر پروازوں کی تعداد میں کمی کردی تھی اور جن روٹس پر اس کی مسافر پروازیں چل رہی تھیں، وہاں مال بردار پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ دنیا بھر میں نصف مال اور اشیائے تجارت کی حمل ونقل مسافر پروازوں کے ذریعے ہوتی ہے لیکن کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد بیشتر ممالک نے اپنی مسافر پروازیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے اب سامان تجارت کی حمل ونقل کے لیے مال بردار طیاروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر میں شہری ہوابازی کی صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور فضائی کمپنیوں کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے کیونکہ بیشتر ملکوں نے اس مہلک وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی زمینی اور فضائی سرحدیں بند کردی ہیں۔اندرون اور بیرون ملک مسافر پروازیں دو ، دو ہفتے یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔

متحدہ عرب امارا ت میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کورونا پر قابو پانے کی خاطر بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں کاروباری مراکز اور عوامی مقامات کی بندش ہے۔ لوگوں کی نقل و حمل محدود کرنے کے باوجود امارات میں کورونا وائرس اپنی جڑیں مضبوط بناتا جا رہا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملک میں وائرس کے 50 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔جس کے امارات میں کرونا وائرس کے مریضوں تعداد بڑھ کر 248 ہوگئی ہے۔متاثرین میں سب سے زیادہ بھارتی باشندے ہیں جن کی گنتی چھ ہے۔ امریکا، بنگلہ دیش اور فلسطین کے تین، تین شہری کورونا کا تازہ شکار بنے ہیں۔ اٹلی ، مصر ، یو اے ای،اسپین ، نیدر لینڈز، اردن اور فلپائن کے دو، دو شہری کورونا کے مریض بنے ہیں۔جبکہ پاکستان، سری لنکا، برطانیہ ، سعودی عرب ، یمن ، تونس ، جنوبی افریقا ، بیلجیئم ،جنوبی کوریا ، بلغاریہ ،فرانس ، جمہوریہ چیک ، آسٹریلیا، لبنان ، کینیا، مالدیپ، سوڈان ، ایران ، آئیرلینڈ، مراکش، اور سویڈن کا ایک، ایک شہری کورونا سے متاثر ہوا ہے۔تین، تین کا تعلق امریکا ، بنگلہ دیش اور فلسطین اور چھے کا تعلق بھارت سے ہے۔وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام نئے کیس پہلے سے متاثرہ افراد سے میل ملاپ اور رابطوں کی وجہ سے اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔کورونا کے ان تازہ ترین مریضوں کی حالت مستحکم ہے، جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور انہیں ضروری طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔وزارت کے مطابق ایک اچھی خبر یہ ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید چار کیس صحت یاب ہوگئے ہیں۔ان میں تین پاکستانی اور ایک بنگلہ دیشی ہے۔اب تک یو اے ای میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 45 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ امارات نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پرانے قانون میں ترمیم کر کے اس میں کورونا کو بھی شامل کر لیا ہے۔اس قانون کے تحت اگر کورونا وائرس میں مبتلا شخص اپنی بیماری چھ±پائے تو اسے قید کی سزا دی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد ہو گا۔ وزارت انصاف کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ متعدی امراض سے متعلق وفاقی قانون کے 2014ء کے قانون نمبر 14میں کرونا کی بیماری کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کی صحت کا تحفظ اور کورونا سے نمٹنے کی خاطر حکومت کی کوششوں کو مستحکم بنانا ہے۔ وزرات انصاف کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ قانون کے تحت کورونا کی بیماری چھپانے والے یا اس کے دانستہ پھیلاوکا سبب بننے والے افراد کو قید یا 10 ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا، بعض صورتوں میں یہ دونوں سزائیں اکٹھی بھی دی جا سکتی ہیں۔

قطر اور کویت میں کورونا کے مزید نئے کیسز سامنے آ گئے

دوحہ(ویب ڈیسک) خلیجی ریاستوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی گنتی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔قطر ٹی وی نے سپریم کمیٹی برائے کرائسس مینیجمنٹ کے حوالے سے منگل کو ٹویٹر پرجاری ایک خبر میں بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے 25 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جس کے بعد کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔ کویت کی وزارت صحت نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے دو نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کویت میں کرونا کے 9 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ مجموعی کیسوں کی تعداد 39 ہے۔اس کے علاوہ دیگر خلیجی ریاستوں اور عرب ممالک میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ کل منگل کے روز خلیجی ریاستوں قطر اور کویت جب کہ مشرق وسطیٰ میں اردن اور افریقی ملک تیونس میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔وزیر صحت سعد جابر نے بتایا کہ منگل کے روز کرونا وائرس کے 26 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔تیونس کی وزارت صحت نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کرونا کے 25 نئے کیسز کے اندراج کی تصدیق کی اور بتایا کہ تیونس میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 114 ہوگئی ہے جب کہ عراق میں کرونا متاثرین کی تعداد 316 تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ کورونا کے باعث کئی خلیجی ممالک میں تمام مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وہ نماز پنجگانہ گھروں سے ہی ادا کریں۔ ایک اور خلیجی ملک میں مساجد کو عبادت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ کویتی اخبار القبس کے مطابق بحرین کی حکومت نے تمام مساجد میں نماز اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے جو کہ عارضی نوعیت کی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق گزشتہ روز مغرب کے نماز سے ہو گیا ہے۔بحرین کی اسلامی امور کی سپریم کونسل کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی کا فتویٰ دیا گیا تھا، جس کے بعد سنی محکمہ اوقاف کی جانب سے اس پابندی کا اعلان کر دیا گیا۔محکمہ اوقاف نے تارکین وطن اور مقامی افراد کو تاکید کی ہے کہ وہ اس بحرانی گھڑی میں نمازیں گھروں سے ہی ادا کریں۔ عبادت کے معاملے میں بالکل غفلت نہ کریں کیونکہ آج کے بحرانی دور میں پیدا ہونے والی آزمائش سے نجات کے لیے زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی لازمی ہو گئی ہے۔ ہر اذان میں لوگوں سے کہا جائے گا کہ وہ گھروں پر ہی نماز ادا کریں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث تمام مذاہب کی عبادت گاہیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔تمام مساجد میں بھی صرف اذان دی جا رہی ہے، اور لوگوں کو نمازیں گھر پر ہی پڑھنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔اماراتی مساجد میں ادا ہونے والی اذانوں کے اختتام پر کچھ الفاظ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اذان کے اختتام پر موذن یہ کہتا سنائی دیتا ہے ”الصلاة فی بیوتکم“ یعنی گھروں پر ہی نماز اد اکرو“۔ شارجہ کی النور مسجد میں بھی جب فجر کی اذان میں پہلی بار یہ الفاظ دہرائے گئے تو بہت سارے نمازی حیران رہ گئے، کیونکہ ان کی زندگیوں میں یہ پہلا موقع تھا کہ اذان کے اختتام پر ’نماز گھروں میں ہی اداکرو“ کے الفاظ دہرائے جا رہے تھے۔ مملکت بھر میں مساجد میں نماز کی ادائیگی پر چار ہفتوں کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندی نماز جمعہ پر بھی عائد ہو گی۔