تازہ تر ین

چمن: غیرملکی ٹائیرز، چائنیز نمک بمعہ کنٹینر قبضے میں لےلیا

کسٹم انٹیلیجنس بلوچستان نے چمن میں کارروائی کے دوران غیر ملکی ٹائیرز، چائنیز نمک بمعہ کنٹینر قبضے میں لے لیے۔

کسٹم انٹیلیجنس آفیسر شبیر احمد کے مطابق فرنٹئیر کور بلوچستان کے ہمراہ باب دوستی چمن پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغانی کنٹینر کی تلاشی کے دوران غیر ملکی اسمگل شدہ ایک ہزار 358 بیگز چائینیز نمک اور 1 ہزار 650 ایل ٹی وی ٹائیز برآمد کر لیے گئے۔

برآمد شدہ اسمگل کیے جانے والے سامان کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 2 کروڈ روپے بنتی ہے جبکہ قبضے میں لیے گئے کنٹینر کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زاہد ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلیجنس محمد اسماعیل کی ہدایت پر کی گئی جبکہ فرنٹئیر کور بلوچستان کے 123 ونگ کی سربراہی کمانڈنٹ سلمان نے کی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain