تازہ تر ین

بال پِکر سے قومی ٹیم کے کپتان تک کا سفر آسان نہیں تھا: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بھرپور ٹریننگ کر رہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز کی ٹیموں میں کیچ پکڑنے کا مقابلہ ہوا۔

کھلاڑیوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، اونچے کیچ پکڑنے کے لیے دونوں ٹیموں میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔

جنوبی افریقا نے 2007 میں لاہور میں ٹیسٹ میچ کھیلا تو بابر اعظم نے باؤنڈری لائن پر بال پکڑا تھا۔

اس حوالے  سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابراعظم کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسٹار کو دیکھنے کے لیے بال پکر بنا تھا اور میں نے باؤنڈری پر بال پکڑا تھا، آج اسی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2007 میں انضمام الحق کا غصے سے بیٹ مارنے کا لمحہ آج بھی یاد ہے، وہ لمحہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔

بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی خواب تھا، بال پکر سے ٹیم کی قیادت کا سفر آسان نہیں تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقا کے سبق کپتان اے بی ڈویلئیرز کا فین ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain