تازہ تر ین

بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی، ترجمان بلاول ہاؤس

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ شادی کی ایک تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

چند دن پہلے یہ خبریں آنا شروع ہوئی تھیں کہ بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات رواں ماہ 27 جنوری کو شروع ہوں گی۔

بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری سے کراچی میں منگنی کی تھی۔

ان کی منگنی کے فوری بعد ہی ان کی شادی کے کارڈز بھی سامنے آئے تھے، جن میں شادی کی تاریخ 27 جنوری تا 29 جنوری 2021 درج تھی۔

سامنے آنے والے کارڈز کے مطابق بختاور بھٹو کے ولیمے کی تقریب 30 جنوری کو منعقد ہوگی۔

خبریں تھیں کہ ولیمے کی تقریب میں ایک ہزار تک افراد شرکت کریں گے، تاہم اب بلاول ہاؤس کے ترجمان نے اس حوالے سے وضاحت جاری کردی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain