تازہ تر ین

پی ایس ایل 6: ہانیہ عامر بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ایک دن بعد 20 فروری سے شروع ہورہا ہے اور شائقینِ کرکٹ کو ایونٹ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھانے کے لیے پی ایس ایل کی اہم ترین ٹیم پشاور زلمی نے چند روز قبل ہر سال کی طرح اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تھا۔

پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے 16 فروری کو ماہرہ خان کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعے اداکارہ کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب پشاور زلمی نے اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہانیہ عامر کو پی ایس ایل 6 کے لیے پشاور زلمی کی سفیر مقرر کرنے پر ہمیں فخر ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر سال 2020 میں پشاور زلمی کے پی ایس ایل ترانے کا بھی حصہ تھیں۔

تاہم ہانیہ عامر کو پشاور زلمی کی سفیر مقرر کرنے کے بعد اب پی ایس ایل شائقین کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کے حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان کیوں نہیں کیا گیا۔

گزشتہ برس ارطغرل غازی میں کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلگیچ سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی تھی کہ وہ جلد پشاور زلمی سے متعلق خوشخبری شیئر کریں گی۔

جس کے بعد رواں برس جنوری میں اسرا بلگیچ نے انسٹا اسٹوری میں اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ‘پھولوں کا شہر’ اور ان کے بعد پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہی جملہ ٹوئٹ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain