Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور قلندرز کو دھچکا، راشد خان کا وطن واپسی کا اعلان

    By Daily Khabrainفروری 23, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2021 میں ابتدائی دو میچوں میں شان دار کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر راشد خان کی خدمات سے محروم ہوگئی۔

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی نمبر ایک باؤلر راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘جلد ہی پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ کر جارہا ہوں کیونکہ افغانستان کے لیے قومی فرائض کی انجام دہی میں شرکت کرنا ہے’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘میں لاہور قلندرز اور تمام مداحوں کا شان دار تعاون اور پیار دینے پر شکر گزار ہوں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘ان شااللہ اگلے سال ملیں گے’۔

    خیال رہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کی تھی اور لاہور قلندرز کی جانب سے ابتدائی دونوں میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    راشد خان کی موجودگی میں لاہور قلندرز نے لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ابتدائی دونوں میچوں میں مسلسل فتوحات حاصل کیں۔

    راشد خان نے 21 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کوئی وکٹ نہیں لی تاہم بیٹنگ میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 15 گیندوں پر 27 رنز بنائے تھے اور خوب صورت چھکے کے ساتھ ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی نمبر ایک باؤلر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کامیاب بلے باز کرس گیل کو ایک ایسے وقت میں وکٹیں اڑا کر آؤٹ کردیا جب وہ 68 رنز بنا کر خطرناک انداز میں کھیل رہے تھے۔

    خیال رہے کہ راشد خان افغان ٹیم کی نمائندگی کرنے جارہے ہیں جہاں زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

    افغانستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 2 مارچ کو متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 10 مارچ کو شروع ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 17 مارچ کو دبئی میں ہوگا، دوسرا میچ 19 مارچ اور تیسرا میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل

      سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل

      اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.