تازہ تر ین

صحافی خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد نے دیا تھا، امریکا

واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ استنبول کے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے کی منظوری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ’’امریکی انٹیلیجنس کی کوآرڈینیٹر ایورل ہینس‘‘ نے ترکی کے قونصل خانے میں سعودی خاندان کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کو بیدردی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جوبائیڈن انتظامیہ کو دیدی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کی گرفتاری اور قتل کے لیے ذاتی طور پر منظوری دی تھی۔ رپورٹ میں ذمہ داروں کے تعین کے نتیجے میں امریکا نے سعودی عرب کے 76 شہریوں پر پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

جن 76 سعودی شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہیں ان کے حوالے سے امریکا کی نئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ افراد ’بیرون ملک مقیم شہریوں کے لیے خطرہ‘ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان افراد میں سعودی انٹیلی جنس، دفاع سمیت اہم اداروں کے ارکان شامل ہیں۔

سعودی عرب نے پہلے تو واشنگٹن پوسٹ کے جلاوطن سعودی صحافی کے قتل کی تردید کی تھی تاہم بعد میں نہ صرف قتل کی تصدیق بلکہ 5 ملزمان کو سزائے موت بھی سنائی گئی تھی اور جمال خاشقجی کے بیٹے نے والد کے قاتلوں کو معاف بھی کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 میں استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے کے اندر قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیئے گئے تھے اور پھر کبھی ان کی باقیات نہیں مل سکی تھیں۔

It will also reduce food cravings and help to lower the appetite. cialis south africa Making this weight loss supplement part of your routine will make you acquire a fitting and slimmer figure.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain