پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست کے ساتھ علی حیدر گیلانی کو نااہل کرنے کی بھی استدعا کر دی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے اور اس حوالے سے درخواست میں صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
استدعا کی گئی ہے کہ ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔