ڈھاکا: (ویب ڈیسک ) بنگلادیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے پر پرتشدد مظاہروں کے دوران چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مدرسہ کے تین طالبعلم بھی شامل ہیں۔
ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں ہونے والے احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور واٹر کین کا استعمال کیا ۔ جواب میں نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ شہریوں نے قاتل مودی واپس بھارت جاؤ کے نعرے لگائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پر تشدد مظاہرے کے دوران چٹاگانگ میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں تین مدرسے کے طالبعلم ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گولی کس نے چلائی ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے