تازہ تر ین

سی پیک مغربی روٹ رواں سال کے آخرتک کھول دیا جائے گا،عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک مغربی روٹ رواں سال کے آخرتک کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خوشاب سے آواران تک شاہراہ پرکام تیزی سے جاری ہے۔

 عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ماضی میں پسماندہ علاقوں کو ترقی کے عمل میں پیچھے رکھا گیا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے پسماندہ علاقوں پرزیادہ توجہ دی جائے، محروم علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا جارہا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ 2018 تک ہکلہ، ڈی آئی خان موٹروے پر صرف 47 فیصد کام ہوا تھا، ڈی آئی خان سے آگے ژوب کوئٹہ سیکشن پرکام شروع ہوچکا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے یہ بھی کہا کہ محروم علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا جارہا ہے، ہکلہ ڈی آئی خان روٹ آئندہ3سے 4ماہ میں کمیشن ہوجائے گی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ اگلے سال آواران سے خضدار تک شاہراہ پر کام شروع کریں گے، سی پیک مغربی روٹ رواں سال کے آخرتک کھول دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain