تازہ تر ین

وزیرِ اعظم سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن سے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے ای الیون 2 میں جوڑے کی جنسی ہراسگی اور حبسِ بےجا کے واقعے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کارروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے آئی جی خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ قاضی جمیل الرحمن نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain