اسلام آباد: حکومت نے عید الاضحی پر 3 چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی کی تین سرکاری چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق 20، 21، 22 جولائی کو عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات ہونگی۔ وزیر اعظم آفس نے عید کے موقع پر 3سرکاری چھٹیوں کی سمری منظور کی ہے۔ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتروں میں آنا پڑے گا۔
چند دن قبل ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوا تھا۔ اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ چاند نظر نہیں آیا اور عید الاضحی 21 جولائی بروز بدھ ہوگی ۔
