کال ماسکنگ ۔ اسکیمرز کا لوگوں کو لوٹنے کا منظم طریقہ #DontShareOTP

کال ماسکنگ ۔ اسکیمرز کا لوگوں کو لوٹنے کا منظم طریقہ
#DontShareOTP

پاکستان بھر میں حالیہ سالوں میں ڈیجیٹل فنانس سروسزکی جانب رجحان میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔بدقسمتی سے اس بڑھتے ہوئے رجحان سے اسکیمرز نے منفی فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے اور وہ سیدھے سادے کسٹمرز کو مختلف طریقوں سے اپنے جال میں پھنساکر دھوکہ دہی کے ذریعے مالی نقصان پہنچاتے ہیں ۔ سوشل انجینئرنگ ،فشنگ (Phishing) اور کال ماسکنگ دھوکہ دہی کے کچھ ایسے طریقے ہیں جن کے ذریعے اس طرح کے بدنیت افراد ، کسٹمرز(استعمال کنندگان) کو اپنے کوائف بتانے پر دھوکے سے آمادہ کرتے ہیں اور نتیجے میں اپنی معلومات فراہم کرنے والے کسٹمرز ،ڈیجیٹل اکاﺅنٹس میں موجود اپنی رقوم سے محروم ہوجاتے ہیں ۔
دھوکہ دہی کے اس عمل میں سب سے عام طریقہ کار ، کال ماسکنگ ہے۔مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے اور بینکس کی اپنی ہیلپ لائنز ہوتی ہیں اور اسکیمرز اپنے نمبروں کو ماسکنگ کے ذریعے ان اداروں کے آفیشل نمبرز ظاہر کرتے ہوئے کسٹمرز سے رابطہ کرتے ہیں ۔ کسٹمرز موصول ہونے والی کال کو اپنے متعلقہ بینک کی کال سمجھتے ہیں جو کہ دراصل کسی اور نمبر سے کی جاتی ہے۔ پھر یہ دھوکے باز افراد خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے کسٹمرز کو ان کی تفصیلات بشمول OTP/PIN بتانے پرمجبور کرتے ہیں اور عمومََا کسٹمرکو آمادہ کرنے کے لیے زیادہ تر ان جملوں کا استعمال کرتے ہیں :
(i) اکاﺅنٹ تصدیق شدہ نہیں ہے اور اگر کسٹمر نے موصول شدہ کوڈز نہیں بتائے تو اکاﺅنٹ بلاک کردیا جائے گا۔
(ii) اکاﺅنٹ میں غلطی سے رقم بھیج دی گئی ہے اور آپ کی طرف سے کوڈز بتائے جانے سے بینک کواپنی رقم واپس وصول کرنے میں مدد ملے گی۔

بینکس اور ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارمز کسٹمرز کو مسلسل آگاہی فراہم کررہے ہیں کہ ان کا ادارہ کبھی بھی نہ تو انہیں اپنے ہیلپ لائن نمبر سے کال کرے گا اور نہ ہی ان سے تفصیلاتکوائف کے بارے میں معلومات حاصل کرے گا، کیونکہ زیادہ تر ہیلپ لائن نمبرز صرف کال موصول کرنے کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں اور بینکس کسٹمرز کو ان نمبر سے کال نہیں کرتے ہیں ۔کسٹمرز کو ایسے نمبروں سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے جوان کے بینک کے آفیشل ہیلپ لائن نمبر جیسے ہوں، نیز کسٹمر کو ان کالز کے ذریعے اپنی تفصیلات بشمول OTP/PINکسی بھی صورت میں کسی سے شیئر نہیں کرنی چاہیئے۔کسٹمرز کو چاہئیے کہ انہیں جب بھی کسی ایسی کال پر شک ہو تو وہ اسے کاٹ کر فوری طور پر اپنے بینک کی آفیشل ہیلپ لائن پرفون کرکے اس کال سے متعلق حقائق معلوم کریں۔

وعدہ کرونالائق اورنااہل کوکشمیرمیں داخل نہیں ہونےدوگے ، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وعدہ کرونالائق اورنااہل کوکشمیرمیں داخل نہیں ہونےدوگے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ہجیرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کہتےہیں ظلم کےآگےڈٹ جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ جوشیرہےوہ ڈٹ جائے،جوبزدل ہےوہ ہٹ جائے ، نوازشریف نےسلامتی کونسل میں برہان وانی کیلئےآوازاٹھائی ،  وعدہ کروووٹ چوروں کوڈاکا ڈالنےکی اجازت نہیں دوگے اور اگر یہ کامیاب ہوگئے اس کے بعد رونے دھونے کا فائدہ نہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ اس بربادی اور تباہی کے سیلاب کو ابھی روک دو ، پاکستانی عوام روٹی،بجلی،آٹا ،پانی کو رو رہی ہے اور نہیں چاہتی کشمیر کی عوام بھی اسی قیامت سے گزرے۔

مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی کےسونامی نےپاکستان کےچاروں صوبوں اورعوام کو لپیٹ میں لیا ، عمران خان کشمیرکوصوبہ بناناچاہتاہے ، کشمیرکی بیٹی کشمیرکو صوبہ نہیں بننےدےگی ، کشمیرکوبھارت کی جھولی میں دےکرکہتےہومیری طرح قوم بھی خاموش ہوجائے ، گناہ عمران خان کا تو سوگ قوم کیوں منائے؟

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جھکنےپرنہیں عوام کی طاقت پریقین رکھتےہیں ، نوازشریف نےلندن سےالیکشن میں دن میں تارےدکھادیے ،  نوازشریف لندن میں بیٹھ کرتمہارےگھرمیں گھس کر ماررہے ہیں ، عمران خان کی22سال کی جدوجہدکےبعدیہ سوداخسارے اورگھاٹےکاہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کوکٹھ پتلی اوراشاروں پرناچنےوالےکےنام سےیادرکھاجائےگا ، عمران خان ہربات پرسرجھکالیتےہیں اسی وجہ سےچوائس ہیں ، نوازشریف جھکنےاوربکنےسےانکارکردیتےہیں ، نوازشریف کرسی کی قربانی دےدیں گے،ووٹ روندنےکی اجازت نہیں دینگے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نےکشمیرفروشی کرکےاپنےجرائم میں اضافہ کیا ،  عمران خان الیکشن چوری کریں یاڈبےاٹھاکربھاگیں عوام فیصلہ کرچکی ہے ، عمران خان الیکشن کمیشن کےعملےکواغواکرلیں کشمیراپنافیصلہ سناچکا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ رہےتھےسلیکٹرزکےپاس میرےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ، عمران خان کوخوداعتراف کرناپڑرہاہےعوام کی نہیں سلیکٹرزکی چوائس ہیں ، عمران خان نےخودبتادیاووٹ سےنہیں الیکشن چوری کرکےآئے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نےخودبتادیانوازشریف اوران میں کیافرق ہے ، عمران خان سلیکٹرزکےاشارےپرلٹوکی طرح گھومتےہیں اسی لیےچوائس ہیں ، نوازشریف نےکہاکچھ بھی کرلواستعفیٰ نہیں دوں گا،اس لیےوہ چوائس نہیں۔

‘گلگت بلتستان کی طرح پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کریگی’وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی طرح پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن عناصر کی جانب سے نازیبا اور گھٹیا زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کر کے اپوزیشن عناصر نے اپنی ذہنی پسماندگی کا مظاہر ہ کیا ہے، ناکام جلسوں کے بعد یہ ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عناصر کے مایوس چہرے ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم عمران خان اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری عوام الیکشن کے روز بلے پر مہر لگا کر وزیراعظم عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔

داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب ’حادثہ‘ میں 9چینی انجینئرز سمیت 13افراد ہلاک

اپرکوہستان: داسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی اور 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ 39 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او اپرکوہستان نے  بتایا کہ حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم حادثے میں 13 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 9 چائنیز  اور 2 مقامی مزدور بھی شامل ہیں، جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ جائے وقوعہ کو دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے سیل کردیا گیا ہے، تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کوسٹر گاڑی میں 41 افراد سوار تھے، حادثے میں 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں دو ایف سی جوان اور 2 مقامی مزدور بھی شامل ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر وجوہات کا بتایا جا سکے گا، المناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تحقیقات سے قبل واقعہ کو حملہ یا دہشت گردی سے منسوب  نہیں کہا جا سکتا۔

داسو میں رونما ہونے والے واقعے وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت کا اعلی سطحی وفد کوہستان پہنچ گیا، وفد میں کامران بنگش، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پختونخوا شامل ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کے بعد میڈیا کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران حادثے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان سے بس حادثے میں چینی شہریوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے چینی شہریوں، کمپنیوں، پروجیکٹس اور اداروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ: سندھ میں انڈور ڈائننگ، اسکولز، تفریحی پارکس بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ، اسکول، تفریحی پارکس اور سینما بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کی صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزرا ناصر شاہ، اکرام اللہ دھاریجو، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، صوبائی سیکریٹریز، ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر، کور فائیو اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے میں نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 5 فیصد سے کووڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ منگل کو 16 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار 201 کیسز سامنے آئے اور 13 جولائی کو کراچی میں نئے کیسز کی شرح 17.11 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی شرقی میں 21 فیصد، جنوبی میں 15 فیصد، وسطی میں 12 اور کورنگی میں 8 فیصد کیسز ہیں۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں صورتحال کافی خراب ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سندھ میں 12 جولائی تک کورونا کی مختلف اقسام کے 356 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں برطانوی قسم کے 92، جنوبی افریقی قسم کے 162، برازیلی قسم کے 29، بھارتی قسم کے 66، پی وی کے 3 اور وائلڈ ٹائپ کا ایک کیس شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبے بالخصوص کراچی میں کورونا کی خراب ہوتی صورتحال کے باعث ریسٹورنٹس میں انڈور کھانے کو کل رات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ نویں اور اس سے زائد کلاسز کے تعلیمی ادارے سوائے امتحانات کے بند ہوجائیں گے۔

تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جھیل، سینما، انڈور جمز اور انڈور کھیل جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں وائرس کی ‘ڈیلٹا’ قسم کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور حالیہ دنوں میں اس وائرس کے باعث کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز نیوز بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ ڈیلٹا سمیت دیگر اقسام کے وائرس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا (بھارتی ویرینٹ) کے 35 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی تھی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح ایک بار پھر 4 فیصد سے زائد ہوگئی ہے اور 13 جولائی کو ملک میں وبا کے ایک ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گنگولی اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کو دیکھنے کے خواہشمند

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سارو گنگولی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ہندی زبان میں بنائی جائے گی جس کا نام اور دیگر تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں۔

سارو گنگولی نے فلم میں اپنے کردار کیلئے اداکار رنبیر کپور کا نام تجویز کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی کردار کیلئے دو اور اداکاروں پر غور کیا جارہا ہے جن کے نام فی الحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔

دوسری جانب فلم کی کہانی کرکٹر کی ذاتی زندگی سے لے کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پھر بی سی سی آئی کے صدر بننے تک پر مشتمل ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر بھی فلم بن چکی ہے جس میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ سچن ٹنڈولکر پر بننے والی فلم اے بلین ڈریمز میں انہوں نے اپنا کردار خود نبھایا تھا۔

1983 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلا ورلڈکپ جتوانے والے کپل دیو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں اداکار رنویر سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

حافظ آباد: 6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل لاش گڑھے میں دبا دی

ثمن کھیل رہی تھی شاہد عمران ورغلا کر ویرانے میں لے گیا زیادتی کے بعد بچی دم توڑ گئی۔ پولیس نے ورثاء کی درخواست پر حراست میں لیکر تفتیش کی تو ملزم نے جرم قبول کرلیا ملزم گرفتار۔
حافظ آباد : حافظ آباد میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے۔
ایک ہفتے میں 4 معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رونما۔
نواحی گاؤں ڈلے آنہ میں 6سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

ثمن کھیل رہی تھی شاہد عمران ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے معصوم کلی ظلم برداشت نہ کرتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئی۔ ملزم نے اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے گاؤں کے باہر مسجد کے ساتھ گڑھا کھودا اور اسکو دفنا دیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجک صدر سے ملاقات

دوشنبے: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک صدر سے ملاقات کرکے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دوشنبے تاجکستان میں صدارتی محل پہنچے ، جہاں تاجک صدر نےوزرائے خارجہ ووفود کے سربراہان کو آمد پر خوش آمدید کہا۔

شاہ محمود قریشی اورایس سی او وزرائےخاجہ کونسل کےارکان کی تاجک صدر سے ملاقات ہوئی ، جس میں وزیر خارجہ نے کونسل اجلاس اور عمدہ میزبانی پر تاجک صدر سےاظہار تشکر کیا ۔

وزیر خارجہ نے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا تاجک صدرکےدورہ پاکستان سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، تاجکستان سےتعلقات مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے پرعزم ہیں، کاسامنصوبوں کی بروقت تکمیل، توانائی راہداری میں مددگار ہوگی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نےتاجک صدر کوافغانستان میں قیام امن کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

بھارت کی افغانستان میں22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ڈوبنے کاخطرہ

مودی نے نئی افغان نسل کو پاکستان مخالف نصاب پڑھانے کے ساتھ ساتھ 3894 کروڑ روپے صرف پاکستان کا پانی روکنے کے لیے استعمال کئے

بھارت نے غیر روایتی سرمایہ کاری پر 16 کھرب 50 ارب خرچ کئے- کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں عدم استحکام کیلئے استعمال کیا گیا-  ٹی ٹی پی اور ناراض بلوچوں کو بھی خریدا گیا

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان میں بھارتی سرمایہ کاری ڈوبتی نظر آرہی ہے جبکہ بھارت نے نیک نیتی سے سرمایہ کاری کی ہو تو آج اسےمایوسی کی ضرورت نہ ہوتی۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان نے خلوص سے افغان امن عمل آگے بڑھانے پربات کی ہے، کیسی حکومت بنانی ہے اور کیسے آگے لے کر چلنا ہے، یہ افغان عوام کو فیصلہ کرنا ہے، افغان اگر کسی ڈیڈ لاک پر ہیں تو ہم آج بھی حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہماری بھی کچھ حدود ہیں ایک حد تک جا سکتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ افغانوں میں صلاحیت ہے کہ بیٹھ کر فیصلہ کر کے آگے چل سکتے ہیں، جو بھی ہوگا افغانستان کی اندرونی صورتحال فیصلہ کرے گی اسی سمت میں بڑھیں گے، بندوق فیصلہ نہی کرسکتی، 20 سال میں نہیں کرسکی تو آگے کیا کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانوں کو فیصلہ بیٹھ کر ہی کرنا ہوگا ورنہ یہ صورتحال خانہ جنگی میں بدل جائے گی، خانہ جنگی میں کسی کا بھلا نہیں بلکہ پورے خطے کو متاثر کرے گی، افغانستان میں تمام دھڑے 40 سال کے تشدد سے تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کی سیکیورٹی اور منیجنمنٹ پہلے ہی بڑھا دی تھی، پاک افغان بارڈر پر 90 فیصد باڑ لگائی جا چکی جبکہ بارڈر سیکیورٹی منیجمنٹ بہت مستحکم ہے اور پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی بڑھانے کیلئے ایف سی ونگز تشکیل پاچکے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ سب کو علم ہے داعش اور ٹی ٹی پی افغانستان میں ہیں جو گاہے بگاہے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، اگر افغانستان میں تشدد بڑھتاہے تو پناہ گزینوں کے مسئلے پر وزارت داخلہ نے پلاننگ کی ہے، انٹرنیشنل اسٹیک ہولڈرز کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیسے چلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، کسی غیر مطلوبہ کویہاں نہیں آنے دیں گے، یہ بات واضح کہی جاچکی کہ اڈوں کی کوئی ضرورت ہے نہ سوال ہوتاہے۔

ای ووٹنگ سے دھاندلی ختم ہو جائے گی: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ 1970 کے علاوہ تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، ای ووٹنگ سے دھاندلی ختم ہو جائے گی، اپوزیشن ہار بھی جائے تو مانے گی، الیکشن شفاف ہوئے۔

وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ وہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرے، ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، پیپر لیس نظام آنے سے فراڈ ختم ہو جاتا ہے، آن لائن نظام سے زمینوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت قانون پر بہت دباؤ ہے، ہم بھی شکایت کرتے ہیں کہ وزارت قانون میں فائل جاتی ہے تو پتا نہیں چلتا کہاں گئی، فائل گم ہو جاتی ہے، زمینوں کی فائلوں کو آگ لگ جاتی ہے، عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں، اگست تک اسلام آباد کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر رائزڈ ہو جائیں گے، وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کو بہت سادہ بنا دیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے انقلاب آگیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی شمولیت کیلئے بھی نظام لانا چاہتے ہیں، الیکشن میں بھی چاہتےہیں اوورسیزپاکستانی شامل ہوں، 90 لاکھ پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، ان کی ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے۔