تازہ تر ین

مری انتظامیہ تیار نہ تھی، وزیر اعظم کا سانحے کی تحقیقات کا حکم

مری میں شدید برف باری اور دم گھٹنے سے ہونی والی اموات پر وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مری روڈ پر ہونے والی سیاحوں کی اموات پر غم زدہ اور صدمے میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی حالت دیکھے بغیر بڑی تعداد میں لوگوں نے مری کا رخ کیا، ضلعی انتظامیہ شہریوں کے رش اور بے مثال برفباری کے لیے تیار نہیں تھی۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے مذکورہ مقام پر اس طرح کےالمیوں سے بچنے کے لیے سخت اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ مری کی سڑک گزشتہ روز سے بلاک ہے یہاں شدید برفباری کے باعث دم گھٹنے سے21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے سیاحوں کو مری جانے سے روک دیا گیا ہے۔

موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے مری میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ مری میں پھنسے ہوئے افراد کو امداد بھی پہنچائی جاری ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کےبعد پیدا ہونے والے حالات اور شدید برفباری کے باعث مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے یہاں مزید سیاحوں کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوہسار میں حالات سنگین ہونے کے باعث صونائی حکومت کی جانب سے یہاں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو سرگرمیوں کے لیے دے دیا جو موسم بہتر ہوتے ہی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا جبکہ پاک فوج کے دستے بھی ریسکیو کارروائیوں میں شامل ہوچکے ہیں۔

ہوٹل مالکان نے بھی مری میں پھنسے سیاحوں کے لیے مفت رہائش کا اعلان کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain