تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صدارت میں مری میں اعلی سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں ایم این اے صداقت علی عباسی، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، سیکرٹری سی & ڈبلیو، کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی، سی پی او، ڈی جی ریسیکو 1122، اے سی مری کی بھی شرکت، مری میں برفباری سے پیش آنے والے سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔مری میں برفباری کے دوران ہونے والے سانحہ کی وجوہات تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں اعلی سطحی انکوائری کمیٹی منانے کا فیصلہ کیا گیاہے جو 7 دنوں سانحہ میں کسی ممکنہ غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرے گی اور 7 دنوں میں ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔حادثہ میں اموات کا شکار ہونے والے لواحقین کیلئے فوری معالی ماونت 1 کروڑ 76 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8,8 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں مری کا انتظامی ڈھانچہ فلفور اپگریڈ کرنے کا فیصلہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو فوری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹریفک جام ہونے کی وجوہات بننے والی سڑکوں کے چھوٹے لنکس فلفور تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔