Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور
    • پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن
    • فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے
    • مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان
    • اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ
    • پروین ہُڈا کی شاندار کامیابی، ایشین گیمز میں ایک اور باکسنگ میڈل یقینی
    • شدید بارشوں نے اتر پردیش میں تباہی مچا دی، 4 افراد ہلاک، گورکھپور زیرِ آب
    • امریکا میں نارایسٹر طوفان کا شدید حملہ بڑے پیمانے پر سیلاب اور بجلی کی بندش
    • ایران کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں 48 گھنٹوں کے دوران 19 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
    • بابر اعظم کا زوال جاری، ڈومیسٹک کرکٹ کی دونوں اننگز میں 10 اور 4 رنز پر آؤٹ
    • پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ ایشین گیمز کرکٹ کوارٹر فائنل طے
    • اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی
    • نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا
    • سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
    • ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
    • جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا، آسٹریلوی سلیکٹر

    By Khabrain Newsجنوری 26, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    میلبورن : (ویب ڈیسک) آسٹریلوی نیشنل سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا۔ جارج بیلی نے کہا کہ دونوں بورڈز بدستور چند چھوٹی چیزوں پر بات چیت کررہے ہیں، جب سب کی منظوری ہوجائے گی تو ہم اسکواڈ کا اعلان کردیں گے، ہم اس حوالے سے اپنے ٹریک پر ہیں، اب تک پلیئرز کو 2 سیکیورٹی بریفنگز دی جا چکی ہیں،میں بھی ان میں شریک ہوا ہوں۔ آسٹریلوی ٹیسٹ اسٹارز پاکستان کو رونق بخشیں گے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان سے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے ابتدائی پلیئرز کا اعلان جلد متوقع ہے، آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد پہلی بار پاکستان کا مارچ میں دورہ کریگی، جس کیلیے آسٹریلوی بورڈ نے مضبوط اسکواڈ تشکیل دینے کا عندیہ دیدیا۔ مچل اسٹارک نے حال ہی میں آئی پی ایل کے آنے والے سیزن سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا عندیہ دیا ہے،پانچویں ایشز ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے والے مارکس ہیرس کی بھی واپسی ہوگی، اسی طرح عثمان خواجہ کو بھی ٹاپ آرڈر پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ انھوں نے انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بناکرٹیم میں واپسی کو یادگار بنایا تھا۔ نوجوان پیسر جھے رچرڈسن کو منتخب نہ کیے جانے کا امکان ہے، وہ پاؤں کی تکلیف کے باعث آخری 3 ایشز ٹیسٹ میچز میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔ ٹیم مینجمنٹ انھیں مشکل کنڈیشنز میں کھلاکر فٹنس مسائل بڑھانے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتی، ان کی جگہ لینے والے اسکاٹ بولینڈ نے اپنی صلاحیتوں سے کافی حیران کیا ہے، خاص طور پر فلیٹ وکٹ پر ان کی بولنگ کو دیکھتے ہوئے انھیں جنوبی ایشیائی کنڈیشنز کیلیے اہم ہتھیار قرار دیا جانے لگا۔ رپورٹ کے مطابق چند پلیئرز کو بدستور دورئہ پاکستان پر تحفظات تھے تاہم ویسٹ انڈیز کے حالیہ ٹور سے ملنے والی مثبت رپورٹس سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ وینیوز پرڈیڈلاک کا خطرہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو تقریباً 24 برس بعد پاکستان کا ٹور کرنا ہے، جس میں 3 ٹیسٹ میچز اور اتنے ہی ٹی 20 مقابلے شیڈول ہیں، ٹیسٹ میچز کی میزبانی بالترتیب کراچی، راولپنڈی اور لاہور کو دی گئی ہے، تینوں ٹی 20 میچز صرف لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔ اب ٹیسٹ وینیوز کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ڈیڈ لاک کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ آسٹریلوی بورڈ چاہتا ہے کہ تینوں ٹیسٹ میچز بھی ایک ہی وینیو پر کھیلے جائیں، اس کی وجہ صحت اور سیکیورٹی کو قرار دیا ہے، ایک آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ حکام کی اس حوالے سے پی سی بی آفیشلز سے بات چیت بھی جاری ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ تمام ٹیسٹ میچز کوتین ہی شہروں پر کرانے کے حق میں ہے.

    Khabrain News

      Keep Reading

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.