اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو کورونا وائرس کے باعث آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی پی رہنما رحمان ملک میں بھی عالمی وبا کی تشخیص ہوئے اور ان کو نجی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔
رحمان ملک کے خاندانی ذرائع کےمطابق سابق وزیر داخلہ کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، پیپلزپارٹی کے رہنما کی علاج کے بعد کورونا رپورٹ نیگیٹو آئی تھی۔