Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چین کی قیادت نے ویڈیولنک سے بات کی تو پھر گئے ہی کیوں؟ فضل الرحمان

    By Khabrain Newsفروری 7, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈیرہ اسماعیل خان: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےسربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام آباد (ف) مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی قیادت نے ویڈیولنک کے ذریعے بات کی تو پھر گئے ہی کیوں تھے۔
    کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک فون کرتا نہیں، دوسرا فون اٹھاتا نہیں، سرکاری دورے پر وزیروں کا لشکرچین گیا، چین کی قیادت نے ویڈیولنک کے ذریعے بات کی تو پھر گئے ہی کیوں تھے؟ وہاں ترلے کیے گئے مجھ سے ملاقات کرلیں۔ چین کے ساتھ ہمالیہ سے بلند ہماری دوستی تھی، آج چین ہم سے ناراض ہوچکا ہے۔ ہمیں تنہا کردیا گیا، چین، بھارت کی معیشت کہاں کھڑی ہے، ہم سے تو ٹوٹے، پھوٹے افغانستان کی معیشت بھی بہترہے، یہ چھوٹے، موٹے ایجنڈے پرنہیں پاکستان کومعاشی لحاظ سے ڈبونے آیا تھا۔
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ تم نے پاکستان کوکالونی بنادیا، اگرہم نے کالونی میں رہنا ہوتا تو 200 سال پہلے فرنگی سے نہ لڑتے، 50 ہزارعلما کو سولیوں پرلٹکایا گیا تھا، علما کرام نے قربانیاں پاکستان کو امریکا کی کالونی بنانے کے لیے نہیں دی تھی، افغانستان نے امریکا کواوقات یاد دلادی، امریکا کا رعب، دبدبا ٹوٹ چکا، اب امریکا کو سپر پاور کہلانے کا کوئی حق نہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ امانت، دیانت کا بیج لگانے والوں کے دورمیں معیشت زیروسے بھی نیچے چلی گئی، دنیا میں آج ہمیں کوئی قرض دینے کوتیارنہیں، سٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کے سپرد کردیا گیا، سٹیٹ بینک پارلیمنٹ، وزیراعظم کوجوابدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم ہمارا اتنا عقل مند ہے، کہتا ہے جرمنی اورجاپان ہمسایہ ملک ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں انہیں جعلی نمائندگی دی گئی، جب پارلیمنٹ میں اس کی آوازکوسنا گیا تویقین آگیا یہ دھاندلی سے سیٹ دی گئی۔
    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا، ابھی مزید ٹیکس لگائے جا رہے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں سال میں بارہ موسم ہیں، نااہلی، نالائقی نے ملک کو ڈبودیا ہے، غریب آدمی کے پاس بچوں کی ادویات کے لیے پیسے نہیں، یہ ملک اس لیے بنا تھا کہ ایسے نااہلوں کو لا کربین الاقوامی ایجنڈے پورے کیے جائیں گے۔
    امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کوووٹ دیں گے تو آپ بھی اس عمل میں شریک ہونگے، ملک کی کشتی ڈوب چکی ہے، ہم اس ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم اپنی ذات نہیں ملک کی بقا کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے نام پرووٹ خریدے جارہے ہیں۔ پیسے کوپانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔ ہمارے سامنے ان کولایا گیا جن کا نام لینا بھی توہین سمجھتے ہیں، میری مجبوری ہے گلی،کوچوں کے لفنگوں جیسی زبان استعمال نہیں کرنا چاہتا، جعلی نمائندے ڈیرہ اسماعیل خان کو ڈبو رہے ہیں، ہم پاکستان اورڈیرہ اسماعیل خان کوڈوبنے نہیں دیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.