تازہ تر ین

29 ویں قومی سکی میں گلگت بلتستان سکاوٹس نے میدان مار لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) 29 ویں قومی سکی میں گلگت بلتستان سکاوٹس نے میدان مار لیا، مہمان خصوصی ائیر مارشل معغیز افضل نے اتھلیٹ میں میڈلز اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔
پاکستان کے سب سے بڑے سکی سلوپ پر ملک بھر سے دس سکی ٹیموں کے 70 سے زائد اتھلیٹس نے حصہ لیا اور برف کے کھلے سلوپ پر اپنا لوہا منوانے کی بھرپور کوشش کی۔ روایتی حریف ٹیموں پاکستان ائیر فورس ، پاکستان آرمی اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کے ماہر اتھلیٹس مدمقابل رہے لیکن پہلی تینوں پوزیشن کیساتھ گلگت بلتستان سکاؤٹس نے گولڈ ، چاندی اور سلور میڈلز اپنے نام کئے اور 29 قومی سکی کی ٹرافی حاصل کی۔
سکی فائنل مقابلے میں مہمان خصوصی ائیر مارشل معغیز افضل نے اتھلیٹ میں میڈلز جبکہ فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے جشن کے طور پر اپنے آفیسرز کے ہمراہ رقص کیا۔
ونٹر سپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری پانچویں سنو باڈی کے مقابلوں میں گلگت بلتستان ٹیم کے ایتھلیٹ خالد نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain