کالام: (ویب ڈیسک) سوات کی برف پوش وادی کالام شاہی گراؤنڈ میں سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول دوسرے روز بھی جاری ہے، سپورٹس میلہ تین روز تک جاری رہے گا۔
برف پوش وادی کالام میں تین روزہ سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کے رنگارنگ تقریبات دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سنو فیسٹیول میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہے جنہوں نے فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں ہونی چاہئیں ،
کالام میں سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا مقصد سرمائی کھیلوں اور ونٹر ٹوارزم کو فروغ دینا ہے۔
فیسٹیول میں مقامی فن کاروں نے پشتو موسیقی کے گانے گا کر چار چاند لگا دئیے جبکہ سیاحوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوشی کا اظہار کیا۔ فیسٹیول میں تھرو بال، روایتی سکی، ماس ریسلنگ، کبڈی اور ٹیکاوٹ بال کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں۔