Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 62 مٹی کی پلیٹیں توڑ دیں
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مگرمچھ کے پیٹ میں سے ڈائنوسار برآمد!

    By Khabrain Newsفروری 16, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوینزلینڈ: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی ماہرین نے ایک دیوقامت مگرمچھ نما جانور کی 9 کروڑ 50 لاکھ سال قدیم باقیات کے پیٹ میں سے ایک ڈائنوسار کے رکازات (فوسلز) رکازات دریافت کیے ہیں جو تقریباً مکمل حالت میں ہے۔
    یہ ڈائنوسار شاید اس مگرمچھ نما جانور کا آخری کھانا تھا جسے ہڑپ کرنے کے کچھ دیر بعد یہ خود بھی مرگیا اور دلدلی زمین میں دفن ہوگیا۔
    یہ دریافت آسٹریلوی ریاست کوینزلینڈ کے وسط مغرب میں واقع ’وِنٹن فارمیشن‘ سے ہوئی ہے جو آج سے کروڑوں سال پہلے عظیم الشان جنوبی براعظم ’گونڈوانا لینڈ‘ کا حصہ تھی۔
    آج کے انٹارکٹیکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے علاوہ موجودہ زمانے کا براعظم افریقہ، جنوبی امریکا، سرزمینِ عرب، مڈغاسکر اور برصغیر پاک و ہند بھی کروڑوں سال قبل اسی گونڈوانا لینڈ میں واقع تھے۔
    ’گونڈوانا ریسرچ‘ کے تازہ شمارے میں اس حوالے سے شائع ہونے والی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ یہ دریافت ’آسٹریلین ایج آف ڈائنوسار میوزیم‘ کے تحت مختلف اداروں کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کی ہے۔
    اس مگرمچھ نما جانور کے رکاز 2010 میں کھدائی کے دوران برآمد ہوئے تھے جن پر تحقیق چند سال پہلے ہی شروع کی گئی۔
    اس جانور کے رکاز میں جبڑے والا حصہ خاصا محفوظ ہے لیکن دُم کے علاوہ کچھ اور ہڈیاں بھی رکاز میں موجود نہیں۔
    البتہ اس کے جبڑے کی بناوٹ اور دیگر جسمانی حصوں کے رکازات دیکھ کر ماہرین کا خیال ہے کہ انہوں نے کروڑوں سال پہلے پائے جانے والے، مگرمچھ نما جانوروں کی نامعلوم جنس (genus) دریافت کرلی ہے جس کی واحد نمائندہ نوع (species) یہ رکاز ہے۔
    اس نئی دریافت کو ’’کنفریکٹوسوکس ساروکٹونس‘‘ (Confractosuchus sauroktonos) کا طویل اور عجیب و غریب نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ’’ٹوٹا ہوا مگرمچھ، ڈائنوسار کا قاتل‘‘ ہے۔
    اسے یہ نام دینے کی دو وجوہ ہیں: پہلی یہ کہ اس نے ایک ڈائنوسار کو اپنے بڑے دانتوں میں دبوچ کر ہڑپ کرکے ’قتل‘ کردیا تھا؛ اور دوسری یہ کہ 2010 میں کھدائی کے دوران جب اس مگرمچھ نما جانور کے رکازات نکالے جارہے تھے تو ان کے ارد گرد پتھر ٹوٹ کر بکھر گئے تھے اور بڑے رکاز کے اندر موجود، چھوٹی چھوٹی ہڈیوں کی باقیات بھی دکھائی دینے لگی تھیں (جو حالیہ تحقیق میں ڈائنوسار کی ثابت ہوئی ہیں)۔
    ڈائنوسار کی ہڈیوں پر دانتوں کے واضح نشانات ظاہر کرتے ہیں کہ اس مگرمچھ نما جانور نے اپنے تیز دانت اتنی سختی سے ڈائنوسار کے جسم پر گاڑے ہوئے تھے کہ وہ اندرونی ہڈیوں تک پہنچ گئے تھے۔
    اس مگرمچھ نما جانور نے جس ڈائنوسار کو ہڑپ کیا تھا، اس کا تعلق ’آرنیتھوپوڈ‘ قسم کے ڈائنوساروں سے تھا۔
    یہ پرندوں جیسے چھوٹے ڈائنوسار ہوا کرتے تھے جو دو پیروں پر دوڑتے تھے اور عموماً پھل پودے وغیرہ کھایا کرتے تھے۔
    مگرمچھ نما جانور کے کھائے ہوئے اس آرنیتھوپوڈ کی چونچ بطخ جیسی تھی جو اپنی زندگی میں صرف 1.7 کلوگرام وزنی رہا ہوگا۔
    یہ بطخ جیسی چونچ والے آرنیتھوپوڈ کا اوّلین رکاز ہے جو آسٹریلیا سے دریافت ہوا ہے، تاہم اب تک اس کی جنس اور نوع کا علم نہیں ہوسکا ہے۔
    اندازہ ہے کہ یہ مگرمچھ نما جانور تقریباً 8 فٹ (ڈھائی میٹر) لمبا رہا ہوگا لیکن شاید یہ کم عمری ہی میں مرگیا تھا۔ اگر یہ مزید زندہ رہ جاتا تو شاید اس سے کئی گنا بڑا ہوچکا ہوتا۔
    یہ اس لیے بھی کہا جارہا ہے کیونکہ اس زمانے کے مگرمچھ نما جانور بہت بڑے ہوتے تھے اور شکار کےلیے ڈائنوساروں پر بھی حملہ کرنے سے نہیں چوکتے تھے۔
    ماہرین کے مطابق، ان دیوقامت جانوروں کی ممکنہ جسامت 8 سے 10 میٹر (26 فٹ سے 33 فٹ) تک تھی جبکہ وہ 2.5 ٹن سے 5.5 ٹن جتنے وزنی ہوا کرتے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.