اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری، چودھری سرور، پرویز خٹک اور اسد عمر بھی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے حامی۔
ذرائع کے مطابق وفاق کے کئی اہم وزراء عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔ وفاق میں اہم سینئر وزراء نے بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ فواد چودھری پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ چودھری سرور، پرویز خٹک اور اسد عمر بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ وزیر اعظم سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
