Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
    • بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
    • عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
    • سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
    • کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
    • مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
    • انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
    • فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
    • حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
    • kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
    • لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
    • ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیائ سے محروم
    • روس کا ایٹمی ہتھیاروں کا رخ لتھوانیا کی جانب کرنے کی دھمکی
    • پاکستان کے61ویں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
    • دستاویزی فلم میں غزہ میں مصنوعی ذہانت سے ہونیوالے قتل کے شواہد، اسرائیلی فوج کی تردید
    • پٹرول کی بڑھتی قیمتیں’ایک بار پھر مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
    • قشم کے قریب ایرانی بحری جہاز پر حملہ ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
    • اے سی خراب’ جنرل ہسپتال کی سنٹرل لیب میں سپیشل کیمسٹری مشین بند
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہارس ٹریڈنگ روکنا ریاست کی زمہ داری ہے : وزیراعظم عمران خان

    By Khabrain Newsمارچ 13, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی کہ جو کچھ میں چاہتا تھا وہ مجھے مل چکا تھا لیکن میں صرف نوجوانوں کے مستقبل کی خاطر سیاست میں آیا۔

    پنجاب کے شہر حافظ آباد میں عمران خان کا خطاب جاری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب میرے پانچ سال پورے ہوجائیں گے تو وعدہ ہے کہ جتنا کام ہم نے کیا ہوگا پانچ سال میں اتنا کام کسی حکومت نے نہیں کیا ہوگا، مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی کہ جو کچھ میں چاہتا تھا وہ مجھے مل چکا تھا لیکن میں صرف نوجوانوں کے مستقبل کی خاطر سیاست میں آیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قوم جب بنتی ہے جب اس کا نظریہ ایک ہو، جاگ پنجابی جاگ، سندھو دیش، بلوچستان کی آزادی کی تحریک یا پختونستان، جب تک ہم یہ نعرے نہیں چھوڑیں گے ہم ایک قوم نہیں بن سکتے، میں نے فیصلہ کیا کہ قوم کی تربیت کے لیے رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی بناؤں اور قوم کو بتاؤں کہ نبی کریمؐ کی زندگی کیا تھی، انہوں ںے مدینے کی ریاست میں تمام مذاہب کو جمع کیا جس میں مسلم بھی تھے اور غیر مسلم بھی جو کہ ایک نظریے پر جمع ہوئے۔ عمران خان نے کہا کہ 25 سال سے اپنی قوم کو تبلیغ کررہا ہوں کہ اگر عظیم قوم بننا ہے تو اچھائی کا ساتھ دیں، میں اس لیے سیاست میں نہیں آیا کہ آلو کی قیمت کیا ہے اور ٹماٹر کی قیمت کیا ہے، میں نوجوانوں کو ایک قوم بنانے کے لیے سیاست میں آیا، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک تعلیمی نصاب کے لیے آئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ریاست کو گرانے کے لیے لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، کوئی پیسے کے زور پر حکومت گرانے کی کوشش کرے تو قوم مقابلہ کرتی ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ قوم کا لیڈر کسی کے سامنے نہیں جھکتا لیکن ہمارے حکمرانوں کی امریکی صدر کے سامنے کانپیں ٹانگ رہی ہوتی تھیں اور پرچی ہاتھ میں ہوتی ہے کہ کوئی غلط بات منہ سے نہ نکل جائے۔
    عمران خان نے کہا کہ میں نے یورپی یونین پر تنقید کی تو شہباز شریف، فضل الرحمان اور ’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘یعنی بلاول نے کہا کہ میں نے بڑا ظلم کردیا، میں نے یورپی یونین پر ٹھیک تنقید کی، میں نے مغرب میں ایک عمر گزاری ہے اور میں ان سے زیادہ مغرب کو جانتا ہوں، میری زندگی مغرب میں گزری، جو ان کے جوتے پالش کرے وہ اسے حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ جو ملک اپنی عزت نہیں کرتا دنیا اس کی عزت نہیں کرتی، دس سال 2008ء تا 2018ء ملک میں 400 ڈرون حملے ہوئے لیکن آصف زرداری اور نواز شریف جو حکمران تھے انہوں نے کبھی اس کی مذمت نہیں کی۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مغربی حکمران آپ کی عزت اس وقت کرتے ہیں جب انہیں نظر آئے کہ ہمیں اپنی ملک کی فکر ہے، جب یہاں کوئی سفیر یا حکمراں مجھ سے ملنے آتا ہے تو اس کی پوری زندگی کی تفصیلات مجھے فراہم کی جاتی ہیں اسی طرح جب ہماری حکمراں ملنے کہیں اور جاتے ہیں تو وہاں بھی ملاقات سے قبل آپ کی تفصیلات وہاں پہنچادی جاتی ہیں جس میں لکھا ہوتا ہے کہ لندن میں آپ کی پراپرٹی کتنی ہے؟
    عمران خان نے کہا کہ 25 سال قبل بھی قوم سے کہا تھا کہ نہ کسی کے سامنے جھکوں کا اور نہ اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا، 15 سال بعد سارے مسلمان ممالک کے وزرائے خارجہ او آئی سی کانفرنس میں اسلام آباد آرہے ہیں، ہم سب ممالک سے تعلقات رکھیں گے لیکن ملکی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک ایک عظیم ملک بننے جارہا ہے ہمیں دنیا کو مثال دینی ہوگی کہ ریاست مدینہ کے اصول کیا تھے۔
    انہوں ںے مزید کہا کہ تین چوہے میرا شکار کرنے کے لیے نکلے ہیں جلد آپ ان تینوں کا شکار ہوتے دیکھیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی

      سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.