تازہ تر ین

اعجاز شاہ کی ق لیگی قیادت سے ملاقات، اتحاد کے معاملے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس اعجاز شاہ کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی جس میں اتحاد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا مسلم لیگ ق سے اعلیٰ سطح پر رابطہ ہوا، وفاقی وزیر نارکوٹکس اعجاز چودھری برادران سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔
بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیربرائے آبی وسائل مونس الٰہی سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران اتحاد کے معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال پر مسلسل مشاورتی عمل جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain