تازہ تر ین

دلہن کو بائیں ہاتھ سے کھانا کھاتے دیکھ کر دلہا کا شادی سے انکار

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں اور ایسے واقعات میں بھارت کو سرفہرست رکھا جائے تو یہ بے جا نہ ہوگا، ایسا ہی کچھ انڈین ریاست کرناٹک میں ہوا جہاں دلہے نے دلہن کو بائیں ہاتھ سے کھانا کھاتے دیکھ کر شادی سے ہی انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں شادی کی تقریب اچانک کھانا کھلا اور بد نظمی ہوگئی، دراصل دلہا اور دلہن کو ایک ساتھ کھانا دیا گیا اور جب دلہن نے کھانا کھانا شروع کیا تو وہ اُلٹے یعنی بائیں ہاتھ سے کھانا کھا رہی تھی اور یہ بات دلہے کو اچھی نہ لگی، دلہن کے رویے کو غیر مناسب قرار دیکر شادی سے انکار کردیا اور بارات واپس لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ پولیس کے مطابق لڑکی والوں نے معاملے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دراصل لڑکی کو سیدھے ہاتھ سے کھاتے ہوئے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ اس کے ہاتھ پر لگی چوٹ ہے۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دلہن کے والد کی جانب سے وضاحت پیش کرنے پر دلہا کے والدین شادی پر راضی ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain