تازہ تر ین

اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ موخر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ 30 مارچ تک موخر کر دیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں شریک ملزمان کے خلاف سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر موخر کر دیا۔
ریفرنس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث فیصلہ موخر کیا گیا جو 30مارچ کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain