Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پہلوان اکھاڑے میں مشق کررہے ہیں۔
    • لاہور کی مٹی سے نام پیدا کرنے والے پہلوانوں کی سرزمین پر روایتی کشتی زوال کا شکار
    • دہشتگردی کیس’ایمان مزاری ‘ ہادی چٹھہ کی غیر موجودگی میں ٹرائل شروع
    • اکتوبر کو فیصلہ کریں گئے اسلام آباد کی جانب کس راستے سے پیش قدمی کی جائی12
    • لاہور: حافظ نعیم الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
    • جان لیوا حادثات میں ملوث 170ڈرائیورز کے لائسنس معطل
    • راشن کارڈ سکیم’ ماہانہ 3 ہزار روپے کی تاخیر’ مستحقین مشکلات کا شکار
    • پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونئیر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔
    • آئل اینڈ گیس کمپنیوں نے 10 سال میں 2708 ارب 43 کروڑ منافع کمایا
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • گورنر سندھ کا لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی کے منصوبوں کا دورہ، جاری کاموں پر ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب بریفنگ دے رہے ہیں۔
    • گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اندرون لاہور تاریخی ورثے کے تحفظ منصوبوں کا دورہ
    • توانا، صحتمند ذہن مضبوط’ خوشحال قوم کی پہلی بنیاد ہے:احسن اقبال
    • صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کینیڈا کے دورے کے دوران کینیڈین رکن پارلیمنٹ روبی سہوتا شیلڈ پیش کررہی ہیں۔
    • غزہ : اسرائیلی فائرنگ ‘ گولہ باری’ ایک فلسطینی شہید ‘ متعدد افراد زخمی
    • ترکیہ میں 9 ماہ کے دوران 29 ہزار700 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
    • ڈیرہ غازیخان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال کے قیام کی انتظامی منظوری دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے سیونگ پلان پر کام شروع
    • منشیات کے کاروبار میں نئے عناصر کی شمولیت نے نگرانی کے نظام کو پیچیدہ بنا دیاہے، ذرائع
    • ڈیجیٹل ذرائع سے منشیات کی فروخت کا نیا چیلنج ابھر کرسامنے آ رہا ہے، پولیس ذرائع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جماعت اسلامی نے مفادات کی لڑائی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے، سراج الحق

    By Khabrain Newsمارچ 18, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی سیاست بند گلی میں داخل ہو گئی، حکومت اور اپوزیشن کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہو گی۔ گھروں پر حملے، چاردیواری کے تقدس کی پامالی اسلامی کلچر ہے نہ سیاسی و جمہوری۔ ملک جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، جمہوریت کے تسلسل کے لیے ضروری ہے کہ مسائل کا سیاسی و آئینی حل تلاش کیاجائے۔ آئینی حل کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنا، جمہوری رویوں کی نفی ہے۔ جماعت اسلامی نے اس مفادات کی لڑائی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ نظریاتی و اصولی سیاست ناپید ہے، سیاسی افراتفری کا نقصان ہمیشہ جمہوریت کے خاتمہ کی صورت میں ہوتا ہے۔ سیاست دانوں کے درمیان لگی مفادات کی آگ سے پوری قوم جل رہی ہے۔ لوٹا کریسی اور ہارس ٹریڈنگ کا کلچر دہائیوں سے جاری ہے ، تینوں بڑی حکمران جماعتیں اس میں ملوث ہیں۔نظریاتی سیاست کی غیر موجودگی کی وجہ سے سیاست دانوں کی خریدوفروخت کے کلچر کو فروغ ملا۔ سیاست دانوں کی تربیت اگر گراس روٹ لیول سے شروع ہواور وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سیاست کریں، تو وہ کبھی بھی لوٹاکریسی اور ہارس ٹریڈنگ کے مکروہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری تماشے نے پوری دنیا میں پاکستان کا تمسخر اڑ ا دیا۔ ایک دوسرے کو گالیاں بکی اور گریبان پکڑے جا رہے ہیں۔ کوئی اعلان کرتا ہے کہ 10 لاکھ کا جلسہ کروں گا، دوسرا کہتا ہے 20 لاکھ بندے اسلام آباد آئیں گے۔ سیاست دانوں کے درمیان معرکہ آرائی 22کروڑ عوام کے لیے نہیں ہو رہی۔ جماعت اسلامی نے اس مفادات کی لڑائی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتیں محض اقتدار کے لیے ایک دوسرے سے دست و گریبان ہیں اور حکمران اشرافیہ اقتدار پر اس لیے قابض رہنا چاہتی ہے تاکہ اپنی دولت اور جاگیروں میں مزید اضافہ کر سکے۔ حکمران اپنے شہزادوں اور شہزادیوں کا مستقبل بنا رہے ہیں، 74برسوں سے یہی کھیل جاری ہے، پہلے 22خاندان تھے، اب 35ہو گئے ہیں، جو تینوں جماعتوں میں نظر آئیں گے۔
    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کا نظریہ اور جغرافیہ تباہ کیا۔ ایک طرف پی ٹی آئی ہے جو پونے چار سالوں سے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کر رہی ہے اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو برسہابرس سے اقتدار پر براجمان رہے، مگر قوم اور ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔ حکومت کی کارکردگی صرف ٹی وی سکرینوں پر نظر آتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان دنگل بند ہونا چاہیے، اگر نظام نہیں چلتا تو فریش انتخابات ہوں، تاکہ ملک کے وارث عوام اپنی مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کر سکیں۔ قوم سے کہتا ہوں کہ سٹیٹس کو اور استعمار کے آلہ کاروں کو مسترد کر کے جماعت اسلامی پر اعتماد کرے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.