غزہ (آئی این پی )غزہ میں جنگ بندی کے ایک سال بعد بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے پرتشدد
کارروائیاں، حملے، شہادتیں اور امدادی پابندیاں جاری ہیں۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل، سیو دی چلڈرن، آکسفیم اور ناروے کی پناہ گزین کونسل سمیت 100 سے زائد عالمی تنظیموں نے غزہ کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔100 سے زائد عالمی تنظیموں کے مشترکہ بیان کے مطابق 10 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,471 فلسطینی شہید اور 5,189 زخمی ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
