نارووال( این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ توانا اور صحتمند ذہن ہی ایک
مضبوط اور خوشحال قوم کی پہلی بنیاد ہے۔ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر یہ عہد دہرانا ضروری ہے کہ ذہنی صحت کوئی عیب یا چھپانے والی بات نہیں، بلکہ ایک کامیاب اور باوقار زندگی کی بنیاد ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی دولت اور اصل سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں۔ جب ہمارے نوجوانوں کے ذہن پرسکون ہوں گے اور ان کے دل امید سے روشن ہوں گے، تبھی وہ دنیا کا مقابلہ کر سکیں گے اور ملک کو آگے لے جا سکیں گے۔ ہمارے اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور گھروں میں ایسا ماحول ہونا چاہیے جہاں نوجوان بلا جھجھک اپنے ذہنی دبائو، الجھن اور پریشانی کا اظہار کر سکیں۔ انہوں نے کہا ہمیں روایتی جھجک کو توڑ کر ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے، سننا ہے اور ضرورت پڑنے پر وقت پر رہنمائی اور مدد فراہم کرنی ہے۔ یاد رکھیے، ایک توانا اور صحتمند ذہن ہی ایک مضبوط اور خوشحال قوم کی پہلی بنیاد ہے۔ آئیے مل کر اپنے نوجوانوں کے لیے امید، ہمدردی اور ذہنی سکون کی راہیں آسان بنائیں۔
بریکنگ نیوز
- زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
