تازہ تر ین

تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔
ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چودھری نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے، جہانگیر ترین نے 15 اپریل کی لندن سے لاہور کی ٹکٹ بک کر والی، گروپ کے تمام ارکان اسمبلی جہانگیر ترین کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے۔
جہانگیر ترین واپسی پر علیم خان، چودھری سرور، اسد کھوکھر اور دیگر سے ملاقات کریں گے۔ جہانگیر ترین، چودھری سرور اور علیم خان آئندہ سیاست کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بھی دے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کریں گے، جہانگیر ترین کی شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain