لندن : (ویب ڈیسک) لندن میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کے جمائما گولڈ اسمتھ کے بار احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
جس کی ویڈیو جمائما نے سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے میٹرو پولیس کو ٹیگ کر کے سوال کیا ہے کہ کیا یہ سب قانون کے دائرے میں آتا ہے۔
جمائما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ان لوگوں کی ویڈیو ہے جو میری 88 سالہ ماں کے گھر کے باہر گھنٹوں سے احتجاج کر رہے ہیںِ اور کہہ رہے ہیں کہ اگر جمائما اور ان کے بیٹے یہاں نیچے نہ آئے تو ہم ان کے بیڈ رومز میں گھس جائیں گے۔
جمائما نے سوال کیا کہ کیا اس طرح کہ دھمکی دینا لیگل ہے؟ ویڈیو میں بھی مظاہرے میں موجود شخص کو اس قسم کی نعرے بازی کرتے سنا جا سکتا ہے۔
یاد رہے چار روز قبل ن لیگی کارکن سابق لندن میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کرنے پہنچ گئے تھے، احتجاج میں کارکنان نے نعرے بازی کی اور عمران خان اور ان کے بچوں کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
جس پر جمائما نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیزنعروں سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس چلی گئی ہوں۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئیٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی جانب سے اجتجاج کی کال کا حوالہ بھی دیا۔
جس میں عابد شیر علی نے لکھا تھا کہ اتوار کو لندن میں عمران نیازی کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج ہوگا۔ تا کہ اس کے بچوں کو بھی پتا چلے ان کا باپ کتنا کمینہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان کے سعید اجمل نے پیٹ کمنز کو بھی متاثر کردیا، مشکل ترین حریف قرار
- 4 سالہ پاکستانی بچی کا بڑا کارنامہ، علیزہ مظہر نے ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ جیت لیا
- پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح
- پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح، 5-0 سے شکست دے دی
- عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا
- آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی
- اے این ایف کی کاروئیاں نشہ آور گولیاں تیار کرنیوالے 2 نیٹ ورک بے نقاب
- بارش برسی تو صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت انتظامیہ کی پول کھول دی
- ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر کمرشل مارکیٹ میںآگاہی کیمپ لگایا گیا
- نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی’ نئے صوبے سندھ کو عروج پر لے جائیں گے: مصطفی کمال
- 21 سالہ خاتون اور ان کی 6 ماہ کی معصوم شیر خوار بچی کو نامعلوم افراد مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے
- تھانہ دھمیال کے علاقے میں موٹرسائیکل کی مرمت کی مزدوری مانگنا ایک غریب مکینک کو مبینہ طور پر مہنگا پڑ گیا
- سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
- کوہاٹ دھماکہ وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات
- 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں اہم رابطہ
- PKLI&RCمیں پہلی مرتبہ گردے اور دو جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹ مکمل
- تھانہ سٹی چکوال پولیس کی بڑی کاروائی،چور/نقب زن گینگ گرفتار
- محمد سرفراز کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن کے سلسلہ میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے
- 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کے راستے روکنے کے لیے کیل دار کنٹینرز پہنچا دیے گئے
- فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی
