تازہ تر ین

اعظم خان کو کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے، عاقب جاوید

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے نوجوان کرکٹر اعظم خان کو کرکٹ چھوڑنے کی تجویز دیدی۔
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ اگر اعظم خان اپنی فٹنس پر کام نہیں کرسکتے تو انہیں کرکٹ کو خیرباد کہہ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اعظم خان کرکٹ کو اپنے مستقبل بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے آپ کو بدلنا پڑے گا۔
عاقب جاوید نے قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان، صہیب مقصود اور حارث سہیل پوری ٹیم کے سب سے سست کھلاڑی ہیں جس کے باعث وہ پاکستانی ٹیم کی پلئینگ الیون میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے۔
واضح رہے کہ اعظم خان محض 3 ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرسکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain