تازہ تر ین

نیلم منیر نے اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

کراچی: (ویب ڈیسک ) اداکارہ نیلم منیر نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام کی سٹوری میں شادی اور منگنی سے متعلق پھیلی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے ۔نیلم منیر نے انسٹا سٹوری پر لکھا ہے کہ میری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی شادی ہو رہی ہے ، میری شادی سے متعلق پھیلی سب افواہیں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میری شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی مگر میں شادی بہت سادگی سے کروں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain