تازہ تر ین

امریکی خاتون نے 82 برس کی عمر میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرلی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی خاتون نےاعلیٰ تعلیم کا خواب 82 برس کی عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے پورا کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکنے والی معمر خاتون مائی بالی کا بزنس مینجمنٹ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب برسوں بعد پورا ہوگیا۔
معمر خاتون سند یافتہ نرس ہیں جنہوں نے 82 سال کی عمر میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے تاکہ بزنس مینجمنٹ کی تعلیم کی مدد سے اپنے ایونٹ پلاننگ کے کاروبار کو مزید منافع بخش بناسکیں۔
بالی نے کچھ برس قبل اعلیٰ تعلیم کے حصول کےلیے یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور اب 82 ویں سالگرہ کے روز اپنی بیچلرز کی ڈگری حاصل کرکے ثابت کردیا کہ تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain