تازہ تر ین

جاپانی شہری نے کتا بننے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کردئیے

ٹوکیو: (کویب ڈیسک) جاپانی شہری نے کتے کی طرح نظر آنے کےلیے 31 لاکھ روپے سے زائد خرچ ڈالے۔
دنیا میں ہر شخص کا کوئی نا کوئی خواب ہوتا ہے مگر جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنا دیرینہ خواب پورا کیا جسے جان کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔
جاپانی شہری نے اپنی خواہش پوری کرنے کےلیے 31 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی اور فلموں و اشتہارات کیلئے ملبوسات تیار کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کیا۔
جاپانی شخص نے زیپٹ نامی ایجنسی کی مدد سے کتے کا لباس تیار کروایا جس کی تیاری میں کمپنی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ لگا لیکن لباس ایسا کہ پہنے کے بعد جاپانی شہری حقیقت میں کتا لگنے لگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain