Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

    By Khabrain Newsمئی 26, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئںٹی میچ میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی انٹرنیشنل سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
    پاکستان اور سری لنکن ویمن ٹیم کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جن میں سے قومی ٹیم نے آغاز کے دونوں میچز جیت لیے، اس طرح پاکستانی ٹیم نے 2-0 کی برتری کے ساتھ سیریز اپنے نام کرلی۔ عائشہ نسیم نے ناقابل شکست دھواں دار بیٹنگ کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔
    مہمان ٹیم میچ میں بے بسی کی تصویر بنی رہی، اسے اپنی ایک اہم کھلاڑی میشا دلہانی کی خدمات سے محروم ہونا پڑا، کراچی کے ساوتھ اینڈ کلب گراؤنڈ پر میزبان سائیڈ نے جیت کے لیے ملنے والا 103 رنز کا آسان ہدف تین وکٹیں گنوا کر 17 ویں اوررز کی پہلی ہی گیند پر حاصل کرلیا، عائشہ نسیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 45 رنز کی عمدہ اور ناقابل شکست اننگ کھیلی، انہوں نے 5 مرتبہ گیند کو باؤنڈری کے پار لگانے کے ساتھ ایک بلند وبالا چھکا بھی رسید کیا۔
    قومی ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف ایک مرتبہ پھر اچھی بیٹنگ کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے 22 رنز جوڑے، ارم جاوید نے 18 رنز اسکور کرتے ہوئے 3 چوکے بھی لگائے، منیبہ علی نے 17 رنز بنائے، سماندھیکا کماری، اوشادی رانا سنگھے اور ایما کانچانا نے 1،1 وکٹ باہم تقسیم کی۔
    سری لنکا ٹیم کو اپنی ایک اہم کھلاڑی میشا دلہانی کی خدمات سے محروم ہونا پڑا، 20 سالہ اسپنر لیگ انجری کا شکار ہو گئیں، مہمان ٹیم کی فاسٹ بولر اودیشکا پرابو دھانی پہلے ہی کورونا کا شکار ہونے کے سبب سیریز سے باہر ہوگئی تھیں۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 102 رنز بنائے۔ ہاسینی پریرا 3 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، نلاکشی ڈی سلوا نے 21 رنز اسکور کیے، ہرشیدانے16، اوشادی نے 8، کپتان چماری اور ایما نے، 5،5 رنز جوڑے، کاوسنا دلہاری 4 اور انوشکا انوشکا ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
    طوبی حسن، انعم امین، ندا ڈار، فاطمہ ثنا اور ایمن انور نے 1،1 وکٹ لی، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں ہی کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی پائی تھی، دونوں ممالک کے درمیان یہ 16واں ٹی ٹوئنٹی میچ تھا، پاکستان نے 8 جبکہ سری لنکا نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب

      پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال

      بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے

      تازہ ترین

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.