لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کم کردی گئی، پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کم ہو کر چھپن روپے اکہتر پیسے تک رہ گئی، سیلز ٹیکس اور لیوی کی شرح صفر پر برقرار ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر اضافے سے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی کم ہو گئی ہے، حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر سبسڈی 86 روپے71 پیسے سے سے کم کر کے 56 روپے71 پیسے فی لٹر کردی گئی ہے۔
پٹرول پر سبسڈی 47 روپے 2 پیسے سے کم کر کے 17روپے 2 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل پر سبسڈی 67 روپے 84 پیسے سے کم کر کے37 روپے 84 پیسے کردی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل پرسبسڈی51 روپے 83 پیسے سے کم کرکے 21 روپے 83 پیسے فی لٹر کردی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے قیمتوں میں تیس روپے فی لٹر کے بڑے اضافے کا اعلان کیا گیا۔
حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرح زیرو برقرار ہے تاہم سبسڈی کے خاتمے کے بعد اس کی شرح میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
- جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
- سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
- پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
- امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔
- بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
- پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
- ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
- بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
- طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
- عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
- جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
- ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
- ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
- مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
- بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
- اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف