تازہ تر ین

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کے لیے کرکٹ کی خدمات پر او بی ای کا اعزاز

انگلینڈ : (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کو کوئینز برتھ ڈے آنرز میں او بی ای کے اعزاز سے نوازا گیا۔
معین علی کا کہنا ہے کہ او بی ای کا اعزاز ابتدائی برسوں میں والدین کی قربانیوں کو خراج تحسین ہے، انہوں نے برینڈن میک کولم کے نئے دور میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا امکان بھی ظاہر کیا۔
معین علی نے دو ہزار اکیس میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔۔ 34 سالہ معین نے 64 میچوں میں 195 وکٹیں لینے کے بعد ریٹائرمنٹ لی۔ انہوں نے 28.29 کی اوسط سے 2914 رنز کے ساتھ پانچ سنچریاں بنائیں۔
معین علی انگلینڈ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کا لازمی حصہ رہ چکے ہیں۔وہ دو ہزار انیس میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain