تازہ تر ین

پاکستان اور ارجنٹائن کا دفاعی تعاون، تعلقات کو مزید تقویت دینے پر اتفاق

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کی مسلح افواج کےچیف آف جوائنٹ اسٹاف نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون، تربیت اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دفاعی تعاون، تعلقات کو مزید تقویت دینا پر اتفاق ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف دی جوائنٹ سٹاف جنرل جوآن مارٹن پیلو نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔
بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سیکورٹی، فوجی تبادلوں، تربیت اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ارجنٹائن کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے کہا کہ ان باہمی مفید رابطوں سے دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید گہرے ہونے سمیت باہمی تعاون کو تقویت اور دونوں فوجوں کے درمیان باہمی مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے۔
جنرل ندیم رضا نے ارجنٹائن اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات جو تقویت دینے کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر تینوں مسلح فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل جوآن مارٹن پیلو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain