تازہ تر ین

بالی وڈ کے مشہور گلوکار ایک گانے کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟

ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے چند پرانے اور مایہ ناز گلوکار فلموں میں اپنے ایک گانے کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔
دلوں کو موہ لینے والی آواز اور رومانوی گانوں کے بادشاہ ارجیت سنگھ ان چند گلوکاروں میں سے ایک ہیں جو اپنے ایک گانے کے 15 لاکھ بھارتی روپے لیتے ہیں۔
مخصوص آواز کی مالک نیہا ککڑ سے یقیناً کون ناواقف ہوسکتا ہے، انڈین آئیڈل سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی نیہا ان گلوکاروں میں شامل ہیں جنہیں صفِ اول کی گلوکارہ سمجھا جاتا ہے۔ نیہا ککڑ فلموں میں اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔
ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے کے گلوکار ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ اپنے ایک گانے کا 20 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
کوئل جیسی میٹھی آواز اور کئی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی شریا گھوشال نے بہت ہی چھوٹی عمر سے بالی وڈ کی فلموں میں گیت گانے شروع کردیے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ اپنے ایک گانے کے 20 سے 25 لاکھ روپے لیتی ہیں۔
پراتیک بچن المعروف بی پراک جن کے گانے من بھریا اور تیری مٹی نے خوب داد سمیٹی، اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ وصول کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain