لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سابقہ ممبر اور سماجی و سیاسی شخصیت عائشہ جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کا دوام سیاسی و معاشی استحکام سے وابستہ ہے۔ صوبوں کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے سے گریز کیا جائے، جمہوری قوتوں کے درمیان نفاق سے وفاق پر منفی اثر پڑتا ہے۔ صاف نیت، درست سمت اور انتھک خدمت سے پاکستان کی کایا پلٹ سکتی ہے۔ معاشرے کے محروم طبقات کی بحالی اور خوشحالی کیلئے مہنگائی کا سیلاب روکا جائے۔ جمہوری قوتوں کے مابین باہمی تعاون کے فروغ سے ملک دشمن قوتوں کے ہاں صف ماتم بچھ جائے گی۔ چاروں صوبوں کے سیاستدان قومی وحدت، ریاست کی سالمیت اور اس کے مفادات کو اپنی اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں۔ اپنے ایک بیان میں عائشہ جاوید نے مزید کہا کہ پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے اور دہشت گردی کا آسیب بوتل میں بند اور سمندر برد کرنے کیلئے جمہوری قوتوں کے درمیان مثالی اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ تعمیر ریاست کیلئے تعمیری سیاست کی اہمیت اورضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
بریکنگ نیوز
- یہ افراد انتقامی کارروائی کے طور پر جھوٹی’ من گھڑت درخواستیں جمع کروا رہے ہیں : رانا احسان کا مؤقف
- موٹر سائیکلوں گاڑیوں کی چوری وارداتیں میں بے تحاشہ اضافہ پولیس خاموش تماشائی
- کرایہ دارطبقہ یکطرفہ طورپر مالک مکان سے قانونی تعلق ختم نہیں کرسکتا، لاہور ہائیکورٹ
- وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورکی چین کے قومی دنپر صدرشی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو مبارکباد
- گورنرراج یاایمرجنسی کی باتیںمحض افواہیں، صدر مملکت قائل ہوئے تو فیصلہ کرینگے، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی
- خان یونس پر اسرائیلی حملے معروف صحافی محمد عبدالعزیز النجر شہید
- اکتوبر’لیاقت علی خان ‘مولانا اعظم طارق قتل’فاروق لغاری’غلام اسحاق خان کا انتقال ہوا
- واٹس ایپ کو الوداع ایلون مسک نے ایکس چیٹ لانچ کر دیا انکرپشن کے ساتھ فون نمبر کے بغیر استعمال کی سہولت
- محکمہ سول ایجوکیشن کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوںمیں سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
- برائلر گوشت کی قیمت میں 14روپے کلوا ضافہ
- ستمبر 2026 پنجاب بھر 41,472 ٹریفک حادثات میں 330افراد جان بحق ڈاکٹر رضوان
- 9.41ارب روپے مالیت سے زائد ٹیکس فراڈ ایف بی ار نے85 ٹیکس دہندگان کے خلاف کیسز بنا دیے
- تیمور احمد کا ترکیہ ‘اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا دورہ، میئر دندار ضیا سے ملاقات
- اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- جیلوں میں قیدکشمیری نوجوانوں کا مستقبل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، فاروق عبداللہ
- محکمہ خزانہ نے پنشن اصلاحات کیلئے بجٹ جاری کر دیا
- خیبرپختونخوا ہ میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانا حکومت کی مزید نااہلی ہوگی:لیاقت بلوچ
- پی ٹی آئی دھرنا’ پنجاب سمیت پولیس کو انتظامی مشکلات کا سامنا
- اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پنشن اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری بھاری نقدی گاڑیوں سے محروم
