لاہور(جنرل رپورٹر)علامہ اقبال میڈیکل کالج کے سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے تھرڈ ایئر ایم بی بی ایس کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا ہے۔ذرائع کے
مطابق عبداللہ مظہر سوئمنگ پول میں گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول پر لائف گارڈ اور مناسب حفاظتی انتظامات موجود نہ ہونے کے باعث طالبعلم کو بروقت نہ بچایا جا سکا۔واقعے کے بعد طلبا میں غم و غصے کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے پیش نظر علامہ اقبال میڈیکل کالج انتظامیہ نے آج تعطیل کا اعلان کردیا۔
