اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اچھی بھلی مستحکم اور پھلتی پھولتی معیشت کا بیڑہ غرق محض 8 ہفتوں میں غرق کردیا، 8 ہفتوں میں عوام مزید دو عدسوں سے شہباز شریف کو دیکھتے اور سنتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے نالائقی اور نااہلیت میں جو نام پیدا کیا ہے وہ بھی غیر معمولی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جس معاہدے کی بات کررہے ہیں اس میں تیل 150 روپے لیٹر دستیاب تھا، شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے کو اپنی چوری کی ڈھال بنایا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کو وزیراعظم بھیک مانگنے کا جواز بنا رہے ہیں، 6 ہزار ارب کا ٹیکس جمع کرکے پاکستان تیزی سے خود کفالت کی جانب بڑھ رہا تھا۔